ETV Bharat / bharat

سہارنپور: پولیس نے 15 گاڑیاں ضبط کی

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 8:48 PM IST

سہارنپور کی کرائم برانچ پولیس اور کوتوالی صدر پولیس کو آج اس وقت بڑی کامیابی ملی ہے، جب پولیس نے چوری کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا، جو اب تک سیکڑوں گاڑیاں چوری کر چکے ہیں۔

police seized 15 vehicles from the thieves in saharanpur  saharanpur police news  Saharanpur Crime Branch Police news  etv bharat urdu news  پولیس نے چوروں کے قبضے سے 15 گاڑیاں ضبط کی  سہارنپور کی کرائم برانچ پولیس  چوری کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا  ان کے قبضے سے 15 گاڑیاں ضبط کی  سیکڑوں گاڑیاں چوری کر چکے ہیں
پولیس نے چوروں کے قبضے سے 15 گاڑیاں ضبط کی

ریاست اترپردیش کے سہارنپور کرائم برانچ اور تھانہ کوتوالی صدر پولیس نے گاڑی کی چوری کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 15 گاڑیاں ضبط کی ہیں جن میں ایک بولیرو پک اپ، ایک آئی سر کنٹینر، ایک مہندرا ٹریکٹر، پانچ موٹر سائیکل کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔

سہارنپور کی کرائم برانچ پولیس اور کوتوالی صدر پولیس کو آج اس وقت بڑی کامیابی ملی ہے، جب پولیس نے چوری کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا، جو اب تک سیکڑوں گاڑیاں چوری کر چکے ہیں۔

پولیس نے چوروں کے قبضے سے 15 گاڑیاں ضبط کی

سہارنپور کے نئے ایس ایس پی آکاش تومر کی قیادت میں پولیس نے آج چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے، سہارنپور پولیس نے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا جبکہ دو ملزمین ابھی تک فرار ہیں، پولیس کی جانب سے مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ سہارنپور پولیس کا یہ بڑا کارنامہ بتایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ پونچھ: پولیس نے چوری شدہ 50 فونز برآمد

گرفتاری کرنے والی ٹیم کو ایس ایس پی کی جانب سے 25000 روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے، سہارنپور کے ایس ایس پی آکاش تومر نے پریس کانفرنس میں اس واقعہ کا انکشاف کیا اور کہا کہ یہ لوگ حادثات میں تباہ ہوجانے والی گاڑیوں کے چیچس نمبر کو چوری کی گئی گاڑیوں میں استعمال کرتے تھے اور غیر قانونی طور پر ان گاڑیوں کو فروخت کرنے کام کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.