پلوامہ: پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کی شکایات جاننے کے لیے پلوامہ پولیس نے ایس ایس پی پلوامہ کی ہدایت پر ڈی پی ایل پلوامہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا، جس کی صدارت ڈی وائی ایس پی ڈار نے کی۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی پریشانیوں کو سننا تھا۔ میٹنگ میں پولیس شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بات چیت کے دوران شرکاء کی جانب سے مختلف شکایات کا اظہار کیا گیا، جنہیں یقین دلایا گیا کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔Police Pulwama organized a meeting with the NOK's
مزید پڑھیں:۔ پلوامہ حملہ: فوج کے جوانوں کو منفرد خراج عقیدت پیش کیا گیا
چیئرنگ آفیسر نے اپنے خطاب میں لواحقین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور قوم کی خاطر ان کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے جوانوں کے لواحقین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف فلاحی اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس کے تمام یونٹ شہداء کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء پولیس پریوار کے ناقابل فراموش رکن ہیں اور شہداء کے لواحقین کا خیال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ شہداء نے ہمارے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔