ETV Bharat / bharat

Police officers awarded by DG CRPF ڈی ایم سمیت پولیس افسران کو ڈی جی سی آر پی ایف نے میڈل سے نوازا

گیا میں سی آر پی ایف کی طرف سے ڈسٹرک مجسٹریٹ، ایس ایس پی اور کوبرا و سی آرپی ایف کے افسران کو اعزاز سے نوازا گیا۔ انتہائی نکسل متاثر علاقوں میں بہترین کارکردگی کے لیے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ Police officers awarded by DG CRPF

ڈی ایم سمیت پولیس افسران کو ڈی جی سی آر پی ایف نے میڈل سے نوازا

author img

By

Published : Dec 11, 2022, 10:43 AM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع سی آرپی ایف 159بٹالین ہیڈکوارٹر میں تقسیم اسناد تقریب منعقد ہوئی جس میں سی آرپی ایف کے ڈائریکٹرجنرل ویمل کمار وشسٹ نے ضلع مجسٹریٹ تیاگ راجن ، ایس ایس پی ہر پریت کور سمیت سی آرپی ایف اور کوبرا کے افسران کو ضلع کے نکسل متاثرہ علاقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر توصیفی سنداور میڈل دیکر اعزاز سے بخشا۔ سی آرپی ایف 159 بٹالین کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع ہیڈکوارٹر کے احاطے میں ممنوعہ نکسلی تنظیموں کے خلاف کامیاب مہم اور ناگوبار، تری، لگوراہی، پچروکھیا جیسے انتہائی نکسل متاثرہ گاوں میں کیمپ قائم کرنے جیسے بے مثال کام کے لیے ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل ڈسک اور ڈائریکٹر جنرل سند دیا گیا۔ اس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرپریت کور، کیلاش کمانڈنٹ 205 کوبرا، جیاؤ سنگھ کمانڈنٹ 47 بٹالین، امن دیپ ڈپٹی کمانڈنٹ 205 کوبرا، مرلی دھر جھا اسسٹنٹ کمانڈنٹ 47 بٹالین ہیں جسکو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ Police officers including DM were awarded medals by DG CRPF

ڈی ایم سمیت پولیس افسران کو ڈی جی سی آر پی ایف نے میڈل سے نوازا

مزید پڑھیں:۔ CRPF Organized Medical Camp ترال میں سی آر پی ایف نے کیا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اس تقریب میں سی آرپی ایف کے اعلی افسران موجود تھے۔ ڈی ایم تیاگ راجن اور ایس ایس پی ہرپریت کور نے سی آرپی ایف کی تعریف کی اور اعزاز ملنے پر رسم شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی نکسل متاثرہ علاقوں میں سی آرپی ایف کا کیمپ قائم کرنا ایک بڑا چیلنج تھا کیونکہ نکسلیوں کی جانب سے پولیس کے زیر تعمیر عمارتوں کو تباہ کردیا جاتا ہے، وہاں پر چوبیس گھنٹے پولیس کی تعیناتی کرکے تعمیراتی کام کروائے گئے ہیں اور ڈی ایم گیا نے خود اسکی مانیٹرنگ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.