ETV Bharat / bharat

Farm Laws Repealed:زرعی قوانین واپس لے کر وزیراعظم نے کامیاب سیاستداں ہونے کا ثبوت دیا ہ: امت شاہ - زرعی قوانین کی واپسی پر وزید داخلہ کا رد عمل

وزیرداخلہ امت شاہ نے زرعی قوانین کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلان ایک خوش آئند اور مؤثر سیاسی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ حکومت کسانوں کی خدمت کرتی رہے گی اور ان کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرے گی‘۔

امت شاہ
امت شاہ
author img

By

Published : Nov 19, 2021, 10:40 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تین نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ قدم اٹھا کر ایک کامیاب سیاستداں ہونے کا ثبوت دیاہے۔

مودی نے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور پارلیمنٹ کےسرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل جمعہ کی صبح قوم کے نام اپنے خطاب میں ان قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔

امت شاہ نے اس اعلان کے بعدٹویٹ کرکے کہا،’زرعی قوانین کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا اعلان ایک خوش آئند اور مؤثر سیاسی اقدام ہے۔ جیسا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کسانوں کی خدمت کرتی رہے گی اور ان کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرے گی‘۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا، ’نریندر مودی جی کے اعلان میں یہ حیرت انگیز بات ہے کہ انہوں نے اس اعلان کے لیے گُرو پَرو کے ایک خاص دن کا انتخاب کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ذہن میں ہر ہندوستانی کی فلاح کے علاوہ کوئی دوسرا خیال نہیں ہے۔انہوں نے غیر معمولی طرز حکمرانی کاثبوت دیا ہے‘۔

مزید پڑھیں:Farm Laws Repealed: راکیش ٹکیت نے کہا کسان تحریک فوری طور پر واپس نہیں لی جائے گی

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں ان تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا آئینی عمل مکمل کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.