ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کا دورہ تمل ناڈو و کیرالہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح - میٹرو سے متعلق منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد

وزیراعظم نریندر مودی نے چنئی پہنچ کر ارجن بیٹل ٹینک (ایم کے 1 اے) کو فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ میٹرو سے متعلق منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ رواں برس اپریل - مئی میں تمل ناڈو اور کیرالہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ وزیر اعظم اس سلسلے میں متعدد بار تمل ناڈو کا دورہ کر چکے ہیں۔

PM visits Tamil Nadu and Kerala, inaugurates various projects
وزیر اعظم کا دورہ تملناڈو و کیرالہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 4:11 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے چنئی میں ارجن نامی ٹینک (ایم کے 1 اے) کو بھارتی فوج کے حوالے کردیا ہے۔ وزیر اعظم ریاستی حکومت کے زیر اہتمام پروگرام میں شامل ہورہے ہیں۔ انڈور اسٹیڈیم میں منعقد اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے ایم جی رامچندرن اور سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جے للیتا کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم تمل ناڈو میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ، وزیر اعظم کیرالہ کا بھی دورہ کریں گے۔ کیرالہ میں بھی کئی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرامز ہیں۔

وزیر اعظم کا دورہ تملناڈو و کیرالہ، مختلف منصوبوں کا افتتاح

بتادیں کہ تمل ناڈو میں وزیر اعظم کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ پلانی سوامی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور کہا کہ 'وزیر اعظم مودی اس نسل کے سب سے بڑے رہنما ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوام کی طرف سے میں ان کا خیرمقدم کرتاہوں۔

ارجن ٹینک (ایم کے 1 اے) کو ملکی فوج کے حوالے کرنے کے بعد، وہ شام تقریبا 03:30 بجے پر کیرالہ کے شہر کوچی پہنچیں گے، جہاں وہ پیٹرو کیمیکلز، انفراسٹرکچر اور آبی گزرگاہوں سے متعلق متعدد اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبے ان ریاستوں کی ترقی کی رفتار کو نمایاں رفتار فراہم کریں گے اور مکمل ترقی کی صلاحیتوں کو سمجھنے کی رفتار کو مزید تیز کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

اس دورے میں، وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے میں 3.770 کروڑ روپئے خرچ آیا ہے۔ یہ شمالی چنئی کو ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن سے جوڑ دے گی۔ وزیر اعظم چنئی ساحل سمندر اور اٹی پٹٹو کے درمیان چوتھی ریل لائن کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیر اعظم گرینڈ اینیکٹ کینال سسٹم کی توسیع، تزئین و آرائش اور جدید کاری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔2.640 کروڑ روپے کی خرچ سے نہر کو جدید بنایا جائے گا اور اس سے نہروں کی گنجائش بہتر ہوگی۔

وزیر اعظم مودی آئی آئی ٹی مدراس کے ڈسکوری کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ کیمپس چنئی کے قریب تھائیور میں پہلے مرحلے میں 2 کروڑ مربع میٹر کے رقبے میں 1000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا میں امت شاہ نے کشمیر سے متعلق کیا کہا؟

وہیں کیرالہ کے دورے کے دوران ، وزیر اعظم بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) کے پی ڈی پی پی کو قوم کے لئے وقف کریں گے۔ یہاں وہ وِلنگڈن جزیرے، کوچن میں رو رو ویلسس، کوچن بندرگاہ پر انٹرنیشنل کرزٹرمنل ساگریکا، میرین انجینئرنگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، وگیان ساگر ، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ اور کوچن پورٹ میں ساؤتھ کول برتھ کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.