ETV Bharat / bharat

دیوالی کے موقع پر وزیراعظم کا چین اور پاکستان کو انتباہ

دیوالی کے موقع پر فوجیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے چین اور پاکستان کو دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ ان کی فوج کسی سے کم نہیں ہے اسے آزمانے کی کوشش نہ کرے۔

modi
modi
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 10:37 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے اشاروں اشاروں میں چین اور پاکستان پر ایک مرتبہ پھر سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ توسیع پسندی ایک طرح کی ذہنی خرابی اور 18 ویں صدی کی سوچ ہے جس کا بھارت سخت جواب دینے کا اہل ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی

گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی فوجیوں کے درمیان راجستھان کے لونگے والا میں دیوالی منانے پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے جانباز فوجیوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ بھلے برفیلی پہاڑیوں پر رہیں یا پھر ریگستان میں، میری دیوالی تو آپ کے درمیان آکر ہی پوری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ کے چہروں کی رونق اور خوشیاں دیکھتا ہوں تو مجھے دوگنی خوشی ہوتی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس دوران وزیراعظم کے ساتھ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل راکیش استھانا، چیف آف ڈیفنس اسٹاف بیپن راوت اور فوجی سربراہ ایم ایم نروانے بھی موجود تھے۔

نریندر مودی نے کہا کہ 'آج بھارت کی حکمت عملی واضح اور صاف ہے۔ آج کا بھارت سمجھنے اور سمجھانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے لیکن اگر ہمیں آزمانے کی کوشش ہوتی ہے تو جواب بھی اتنا ہی سخت ملتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'سرحد پر رہ کر آپ جو قربانی پیش کرتے ہیں وہ ملک میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔ یہ یقین ہوتا ہے کہ مل کر لڑنے سے بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پر بھی حملے کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بھارت سمجھنے اور سمجھانے پر یقین رکھتا ہے لیکن اگر اسے آزمانے کی کوشش کی گئی تو جواب بھی اتنا ہی شدید ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.