ETV Bharat / bharat

Modi to reach Kerala today وزیر اعظم مودی آج دو روزہ دورے پر کیرالا پہنچیں گے - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاست کیرالا کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ متعدد تقاریب میں شرکت کریں گے، کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، کئی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کئی پروجیکٹوں کا افتتاح
کئی پروجیکٹوں کا افتتاح
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 11:14 AM IST

کوچی: وزیر اعظم نریندر مودی کیرالا کے دو روزہ دورے پر آج کوچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم شام 5 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے نیول ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے اور وہاں سے تھیوارا سیکرڈ ہارٹ کالج کے لیے روانہ ہوں گے۔ پیرومنور جنکشن سے تھیوارا کالج تک، ایک روڈ شو ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی روڈ شو میں 1.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کالج گراؤنڈ میں منعقدہ یووام 23 پروگرام میں شرکت کریں گے، یہ پروگرام شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا جس میں انیل انٹونی، گلوکار وجے یسوداس، کرکٹر رویندر جڈیجہ، فلم اسٹار یش، رشبھ شیٹی اور دیگر کئی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔نریندر مودی تاج مالابار ہوٹل میں رات میں قیام کریں گے جہاں وہ عیسائی مذہبی رہنماؤں و دیگر معززین سے ملاقات کریں گے، وہ تقریبا 10 کرسچن مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم منگل کی صبح ترواننت پورم کے لیے روانہ ہوں گے۔ وہ صبح 10.30 بجے سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر وندے بھرت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ اس کے بعد کوچی واٹر میٹرو سمیت 3200 کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو وقف کیا جائے گا اور صبح 11 بجے تک ترویندرم سنٹرل اسٹیڈیم میں کچھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس کے بعد وہ دوپہر 12 بجے دادر نگر حویلی جائیں گے۔ کوچی اور تریویندرم میں سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ چھ ایس پیز، 26 ڈی وائی ایس پیز اور 2100 پولیس اہلکار سیکورٹی مشن کا حصہ ہوں گے۔ پولیس ٹیم وزیر اعظم کے ساتھ ہوائی اڈے سے تاج ہوٹل پہنچنے تک تمام پروگراموں میں ان کے ساتھ رہے گی۔ روڈ شو میں تقریباً 15000 افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تیوارا سیکرڈ ہارٹ کالج گراؤنڈ میں تقریباً 20,000 لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : PM Modi to Visit MP پی ایم مودی ریوا میں پنچایتی راج کے قومی دن پروگرام میں شرکت کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.