ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نریندر مودی کا مدنی پور میں شاندار استقبال - وزیراعظم نریندر مودی کا مدنی پور میں شاندار استقبال

وزیراعظم نریندر مودی سرکاری تقریب میں شرکت کرنے کے لئے مدنی پور ضلع کے صنعتی خطہ ہلدیہ پہلنچ چکے ہیں۔

PM narendra modi reached haldia
وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مدنی پور
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 5:24 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی آج کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں گورنر جگدیپ دھنکر سمیت ریاست کے تمام اعلیٰ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

PM narendra modi reached haldia
وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مدنی پور

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی ہلدیہ میں بھارت پیٹرولیم کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی سرزمین پر وزیراعظم نریندر مودی پہلی مرتبہ کسی سیاسی جلسے سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ پریورتن یاترا کا بھی افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مغربی بنگال کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ دلیپ گھوش کے مطابق مغربی بنگال کے عوام کو وزیراعظم سے بڑی امید ہے اور وزیراعظم سے مثبت پیغام کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے دورہ سے قبل ترنمول ۔ بی جے پی کارکنان میں جھڑپ

دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.