حیدرآباد: یکساں سول کوڈ 2024 میں ہونے والے عام انتخابات سے ایک سال قبل ہی سیاسی موضوع کے طور پر واپس آچکا ہے۔ یکساں سول کوڈ کی وکالت کرنے والی بی جے پی کا منصوبہ ہے اس سے ملک کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں گے جبکہ اپوزیش جماعتوں اور دیگر مذہبی حلقوں میں کا کہنا ہے اس قانون سے ملک کا تانا بانا بکھر جائے گا اور ملک میں خلفشار کا شکار ہوسکتا ہے۔
دراصل منگل کے روز بھوپال میں پی ایم مودی نے بی جے پی کی "میرا بوتھ سب سے مضبوط" مہم کے تحت پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے۔کیا کوئی ایک خاندان کام کرے گا جہاں لوگوں کے لیے دو الگ الگ اصول ہوں؟ تو پھر ملک کیسے چلے گا؟ ہمارا آئین بھی تمام لوگوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے،" پی ایم مودی کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پی ایم کی بازگشت کی اور کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مسلمانوں کو مجوزہ قانون کے بارے میں ڈرا رہی ہیں۔
-
आजकल हम देख रहे हैं कि Uniform Civil Code के नाम पर ऐसे लोगों को भड़काने का काम हो रहा है...
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) June 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
और सुप्रीम कोर्ट ने बार-बार कहा है- Common Civil Code लाओ: आदरणीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी#MeraBoothSabseMazboot pic.twitter.com/Eg1Tk6l956
">आजकल हम देख रहे हैं कि Uniform Civil Code के नाम पर ऐसे लोगों को भड़काने का काम हो रहा है...
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) June 27, 2023
और सुप्रीम कोर्ट ने बार-बार कहा है- Common Civil Code लाओ: आदरणीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी#MeraBoothSabseMazboot pic.twitter.com/Eg1Tk6l956आजकल हम देख रहे हैं कि Uniform Civil Code के नाम पर ऐसे लोगों को भड़काने का काम हो रहा है...
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) June 27, 2023
और सुप्रीम कोर्ट ने बार-बार कहा है- Common Civil Code लाओ: आदरणीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी#MeraBoothSabseMazboot pic.twitter.com/Eg1Tk6l956
یکساں سول کوڈ پر پی ایم مودی کے تبصرے نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ناراض ردعمل کو جنم دیا جنہوں نے کہا کہ اس طرح کا قانون تفرقہ انگیز ثابت ہوگا جو جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، "انہیں (پی ایم) پہلے ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں جواب دینا چاہیے، وہ منی پور کے معاملے پر کبھی نہیں بولتے جبکہ پوری ریاست جل رہی ہے۔ وہ صرف لوگوں کی بنیادی تمام مسائل سے توجہ ہٹا رہے ہیں۔"
تاہم، مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی نے پیش کردہ قانون کا دفاع کیا۔ لیکھی نے کہا، "ملک میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو متعارف کرایا جانا چاہئے تاکہ خواتین کو وہ مقام حاصل ہو جس کی وہ گھرانوں میں حقدار ہیں۔ حکومت ہند اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے۔ کانگریس لیڈر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر عارف مسعود نے کہا۔"وزیراعظم کو یاد رکھنا چاہئے کہ انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے تیار کردہ آئین پر حلف لیا ہے۔ ملک کے تمام طبقات کو آئین پر اعتماد ہے اور وہ اسے تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔"
ڈی ایم کے لیڈر ٹی کے ایس ایلنگوون نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا، "ہندو مذہب میں سب سے پہلے یکساں سول کوڈ متعارف کرایا جانا چاہیے۔ ایس سی/ایس ٹی سمیت ہر فرد کو ملک کے کسی بھی مندر میں پوجا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ہم صرف یو سی سی نہیں چاہتے۔ کیونکہ آئین نے ہر مذہب کو تحفظ دیا ہے۔
کانگریس لیڈر طارق انور نے کہا کہ جب کوئی بھی قانون بنتا ہے تو وہ سب کے لیے ہوتا ہے اور اسے اس پر عمل کرنا پڑتا ہے، پھر اس بل پر بحث کرنے کی کیا ضرورت ہے جو پہلے ہی پاس ہو چکا ہے؟ پی ایم مودی ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ انتخابات آگے ہیں اور ان کے پاس اور کچھ بھی نہیں ہے جو وہ ملک کے سامنے پیش کرسکیں۔ تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو یکساں سول کوڈ کے معاملے پر کام کرنا چاہیے۔ جے ڈی (یو) کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے کہا کہ بی جے پی اس کے ذریعہ صرف ووٹ بینک کی سیاست کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سماج وادی پارٹی کے ترجمان عمیق جامعی نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یکساں سول کوڈ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنائے گا؟ بھارت ایک متنوع ملک ہے جہاں تمام مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ امن سے رہتے ہیں۔ جامعی نے کہا کہ بھارت کی انفرادیت اس کے تنوع اور مذہبی رواداری میں پنہاں ہے جسے کسی بھی قیمت پر بکھیرا نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی اس کو لاتی ہے تو اس کا ویسا ہی جواب ملے گا جیسا کرناٹک میں ملا ہے۔
-
प्रधानमंत्री को यह समझने की ज़रूरत है कि अनुच्छेद 29 एक मौलिक अधिकार है, मुझे लगता है प्रधानमंत्री को यह समझ नहीं आया। संविधान में धर्मनिरपेक्षता की बात है। इस्लाम में शादी एक कॉन्ट्रैक्ट है, हिंदूओं में जन्म-जन्म का साथ है। क्या आप सबको मिला देंगे? भारत की विविधता को वे एक… pic.twitter.com/udGQ7ZJgRS
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">प्रधानमंत्री को यह समझने की ज़रूरत है कि अनुच्छेद 29 एक मौलिक अधिकार है, मुझे लगता है प्रधानमंत्री को यह समझ नहीं आया। संविधान में धर्मनिरपेक्षता की बात है। इस्लाम में शादी एक कॉन्ट्रैक्ट है, हिंदूओं में जन्म-जन्म का साथ है। क्या आप सबको मिला देंगे? भारत की विविधता को वे एक… pic.twitter.com/udGQ7ZJgRS
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 27, 2023प्रधानमंत्री को यह समझने की ज़रूरत है कि अनुच्छेद 29 एक मौलिक अधिकार है, मुझे लगता है प्रधानमंत्री को यह समझ नहीं आया। संविधान में धर्मनिरपेक्षता की बात है। इस्लाम में शादी एक कॉन्ट्रैक्ट है, हिंदूओं में जन्म-जन्म का साथ है। क्या आप सबको मिला देंगे? भारत की विविधता को वे एक… pic.twitter.com/udGQ7ZJgRS
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 27, 2023
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی یو سی سی کو لے کر بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قدم کے لیے بھگوا پارٹی کو انتخابی طور پر سامنا کرنا پڑے گا۔ان کے مطابق یونیفارم سول کوڈ مسلمانوں سے زیادہ ہندوؤں کو نقصان پہنچانے والا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آرٹیکل 29 بنیادی حق ہے، میرے خیال میں وزیراعظم کو یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ آئین میں سیکولرازم کی بات ہے۔ اسلام میں شادی ایک معاہدہ ہے جبکہ ہندومت میں یہ جنم جنم کا ساتھ ہے۔ کیا آپ ان سب کو ملا دیں گے؟ وہ (مودی) بھارت کے تنوع کو ایک مسئلہ سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ بی جے پی کچھ عرصے سے یکساں سول کوڈ کے لیے آواز بلند کر رہی ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے پاس ایسا کوئی اہم موضوع نہیں ہے جس کے ذریعہ وہ ہندو ووٹ بنک کو یکجا کرسکے سوائے یو سی سی کے۔ اس لیے 2024 کے عام انتخابات سے ایک سال قبل ہی اس موضوع پر بحث کرنی شروع کردی ہے۔