وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے آج سبھی متعلقین اور خاص طور پر نجی شعبے سے اپیل کی کہ 'وہ حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے مقصد سے اپنا زیادہ سے زیادہ تعاون دیں'۔ Aatmanirbharta in Defence-Call to Action
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو عام بجٹ میں ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اس شعبے سے وابستہ تمام متعلقین سے اپیل کی کہ وہ منافع اور دیگر باتوں کو چھوڑ کر حب الوطنی اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کی سمت میں کام کریں'.
نجی شعبے سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی آپ سے توقعات وابستہ ہیں اور نجی کمپنیوں کو ملک کی خدمت کا یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ سوچنے کا وقت نہیں کہ کتنا منافع ہوگا اور کب ہوگا، اب ہمیں صرف ملک کو مضبوط بنانے کا سوچنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پروگرام اس لیے منعقد کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تمام متعلقین سے عملی حل سننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے نفاذ میں ابھی ایک ماہ کا وقت باقی ہے اور اس دوران سب کو مل کر بحث اور منصوبہ بندی کرنی چاہیے جس سے یکم اپریل سے بجٹ کی التزامات پر عملدرآمد ہو سکے۔
یو این آئی