ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی 2.5 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 4720 کروڑ بھیجیں گے - اردو نیوز

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت اترپردیش کے دو کروڑ 36 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں 4،720 کروڑ روپے منتقل کریں گے۔ اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے لیے فی کسان دو ہزار روپے بھیجے جائیں گے۔

pm modi will send 4720 crore to the accounts of 2.5 crore farmers
وزیر اعظم مودی 2.5 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 4720 کروڑ بھیجیں گے
author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:48 PM IST

سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت تقریباً 18 لاکھ کسانوں کو 32،500 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اس میں وہ کسان بھی شامل ہیں، جنہیں ایک مرتبہ سے لے کر آٹھ مرتبہ فنڈ دیا گیا ہے۔

اسی طرح دو کروڑ سے زیادہ کسان پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے وابستہ ہیں اور اس اسکیم کے تحت 25 لاکھ 60 ہزار سے زائد کسانوں کو 2،208 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ یوگی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں ساڑھے چار سالوں میں کسانوں کو کئی گنا رقم دی ہے۔ ریاست میں پہلی بار 433.86 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ اناج خریدا گیا ہے اور 78،23،357 کسانوں کو 78،000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ادائیگی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم پیر کو کسان سمان ندھی کی اگلی قسط جاری کریں گے

کسانوں کو 3 لاکھ 92 ہزار کروڑ روپے کا فصل قرضہ ادا کیا گیا ہے اور 36 ہزار کروڑ روپے سے 86 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.