ETV Bharat / bharat

PM Modi's Security breach وزیر اعظم مودی کی سکیورٹی میں کیرالہ پولیس کی کوتاہی، خفیہ سیکورٹی پلان لیک - مودی کے دورہ کیرالہ کے حوالے سے

وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کو لے کر کیرالہ پولیس کی جانب سے سنگین لاپرواہی برتی گئی۔ وزیر اعظم مودی کے دورہ کیرالہ کے حوالے سے انٹیلی جنس سیکورٹی پلان لیک ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 3:49 PM IST

تریویندرم: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کیرالہ کو لے کر ریاستی پولیس کی جانب سے سکیورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے۔ اے ڈی جی پی انٹیلی جنس کا تیار کردہ سکیورٹی پلان لیک ہو گیا۔ سکیورٹی انچارج افسران کی تفصیلات بھی لیک ہوگئیں۔ 49 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں وی وی آئی پی سکیورٹی کے حوالے سے جامع معلومات موجود ہیں۔ یہ صرف ان اضلاع کے سینئر پولیس افسران کے حوالے کیا گیا تھا جن کا وزیر اعظم مودی دورہ کریں گے۔ اے ڈی جی پی انٹیلی جنس ٹیکے ونود کمار نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تبدیلی کے بعد عہدیدار نیا منصوبہ تیار کریں گے۔

دریں اثنا، کیرالہ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی کے خط کے حوالے سے اپنی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے دفتر پہنچنے والے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کیرالہ کے دوران خودکش حملے ہوں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو دو روزہ دورے پر کیرالہ پہنچنے والے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ دھمکی آمیز خط ارناکولم کے رہنے والے جوسیف جان نادوموتھل کے نام سے آیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خط بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے دفتر کو ایک ہفتہ قبل موصول ہوا تھا اور انہوں نے اسے کیرالہ کے پولیس سربراہ کے حوالے کر دیا تھا۔ پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لیکن معاملہ آج صبح سامنے آیا۔ وزیر اعظم مودی یہاں وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے سمیت دیگر کئی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: PM's Security Breach in Mumbai وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں لاپروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.