ETV Bharat / bharat

PM Modi Unveils HTT 40P مودی نے دیسی جیٹ ٹرینر ایچ ٹی ٹی-40 کی نقاب کشائی کی - دیسی جیٹ ٹرینر ایچ ٹی ٹی40

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاتما مندر کنونشن اور نمائش مرکز میں پانچ روزہ دفاعی نمائش 'ڈیف ایکسپو 2022' کا افتتاح کرنے کے بعد دیسی جیٹ ٹرینر ایچ ٹی ٹی-40 کی نقاب کشائی کی۔ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے کہاکہ 'یہ پہلی دفاعی نمائش ہے جس میں صرف ہندوستانی کمپنیاں اپنی دیسی دفاعی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔ نمائش میں 1,300 سے زیادہ کمپنیاں، ایم ایس ایم ای، اکیڈمیاں، اسٹارٹ اپس اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔PM Modi Unveils HTT 40P

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 5:58 PM IST

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں مہاتما مندر کنونشن اور نمائش مرکز میں پانچ روزہ دفاعی نمائش 'ڈیف ایکسپو 2022' کا افتتاح کرنے کے بعد دیسی جیٹ ٹرینر ایچ ٹی ٹی-40 کی نقاب کشائی کی۔ یہ دفاعی نمائش کا بارہواں ایڈیشن ہے اور اس کا انعقاد 'فخر کی طرف گامزن' کے تھیم پر کیا جا رہا ہے۔PM Modi Unveils HTT 40P

اس تربیتی طیارے کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ طیارہ جدید ترین نظاموں سے لیس ہے اور اس کی تمام خصوصیات پائلٹ دوست ہیں۔ اس کے 60 فیصد سے زیادہ حصے مقامی ہیں اور یہ نجی شعبے کی شراکت سے بنائے گئے ہیں۔ اس طرح سے یہ طیارہ خود کفیل ہندوستان کی بہترین مثال ہے۔

یہ طیارہ پرواز کی تربیت، ایروبیٹکس، انسٹرومینٹ پرواز اور نائٹ فلائنگ ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے ہندوستانی مسلح افواج کی بنیادی تربیتی ضروریات پوری ہوں گی۔ تربیتی طیارے کے تمام ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں اور یہ گرم موسم اور بارش کے حالات اور دیگر تکنیکی ٹیسٹوں کا مقابلہ کر چکا ہے۔

نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے کہاکہ 'یہ پہلی دفاعی نمائش ہے جس میں صرف ہندوستانی کمپنیاں اپنی دیسی دفاعی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔ نمائش میں 1,300 سے زیادہ کمپنیاں، ایم ایس ایم ای، اکیڈمیاں، اسٹارٹ اپس اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی نمائش مختلف ممالک کو دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی جہاں وہ امن، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے جامع مذاکرات کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ 'بھارت سے دنیا کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور میں عالمی برادری کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان ان کی توقعات پر پورا اترے گا۔ اس لیے یہ دفاعی نمائش ملک کے تئیں عالمی اعتماد کی علامت بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Deesa Airbase ڈیسا ایئر بیس ملک کی سلامتی کا ایک موثر مرکز بنے گا، مودی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.