ETV Bharat / bharat

Aero India 2023 نریندر مودی بنگلور میں 14ویں 'ایرو انڈیا' کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 5:13 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی 13 فروری کو بنگلور کے یلہنکا ایئر فورس اسٹیشن میں 'ایرو انڈیا 2023' نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔

نریندر مودی بنگلور میں 14ویں 'ایرو انڈیا' کا افتتاح کریں گے

بنگلور: وزیر اعظم نریندر مودی 13 فروری کو بنگلور کے یلہنکا ایئر فورس اسٹیشن میں 'ایرو انڈیا 2023' نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ مودی تقریباً ساڑھے تین بجے تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس کا تھیم- 'دی رن وے ٹو اے بلین آپر چنٹیز' ہے۔ وزیر اعظم کے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے ویژن کے مطابق یہ تقریب دیسی آلات اور ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ہندوستانی دفاعی شعبے میں خود انحصاری پر مودی کے زور کو بھی نمائش میں دکھایا جائے گا۔

یہ تقریب ڈیزائن کی قیادت میں ملک کی ترقی، یو اے وی سیکٹر میں ترقی، دفاعی شعبے اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی نمائش کرے گی۔ اس کے علاوہ، یہ تقریب مقامی فضائی پلیٹ فارمز جیسے لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ (ایل سی اے) تیجس، ایچ ٹی ٹی40-، ڈورنیئر لائٹ یوٹیلٹی ہیلی کاپٹر(ایل یو ایچ)، لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ ) اور ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کی برآمدات کو فروغ دے گی۔ یہ پروگرام گھریلو ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کو عالمی سپلائی کے ساتھ مربوط کرنے میں بھی مدد کرے گا۔
اس کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا جس میں شریک ِ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے لیے شراکت داری بھی شامل ہے۔ ایرو انڈیا 2023 میں 80 سے زیادہ ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ تقریباً 30 ممالک کے وزراء اور عالمی اور ہندوستانی او ای ایم ایس کے 65 سی ای او ایرو انڈیا 2023 میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آٹھ سو سے زائد دفاعی کمپنیاں جن میں تقریباً ایک سو غیر ملکی اور سات سو ہندوستانی کمپنیاں شامل ہیں’ 'ایرو انڈیا 2023' ‘نمائش میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Modi Launches Two Vande Bharat Trains مودی نے سائی وٹھل کے عقیدت مندوں کے لیے دو وندے بھارت ٹرینوں کا آغاز کیا

ہندوستانی کمپنیاں ایم ایس ایم ای اورا سٹارٹ اپس ملک میں مخصوص ٹیکنالوجیز، ایرو اسپیس میں ترقی اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کا مظاہرہ کریں گے۔ ایرو انڈیا کے بڑے نمائش کنندگان میں- ایئربس، بوئنگ، ڈیسالٹ ایوی ایشن، لاک ہیڈ مارٹن، اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز، برہموس ایرو اسپیس، آرمی ایوی ایشن، ایچ سی روبوٹکس، ایس اے بی، سفران، رولز رائس، لارسن اینڈ ٹوبرو، بھارت فورج لمیٹڈ، ہندوستان ایرو ناٹکس لمٹیڈ (ایچ اے ایل)، بھارت الیکٹرانکس لمٹیڈ(بی ای ایل)، بھارت ڈائنا مکس لمٹیڈ( بی ڈی ایل ) اور بی ای ایم ایل لمٹیڈ شامل ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.