ETV Bharat / bharat

Vande Bharat Express وزیر اعظم مودی پہلی بار وندے بھارت ٹرین کی سواری کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو خود کفالت کی نئی شناخت بننے والی 'وندے بھارت ایکسپریس' ٹرین میں پہلی بار سفر کریں گے۔ بھارتی ریلوے کی نئی نسل کی وندے بھارت ٹرین 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافروں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ Vande Bharat Express

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 4:15 PM IST

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو آتم نربھر کی نئی شناخت بننے والی 'وندے بھارت ایکسپریس' ٹرین میں پہلی بار ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کا سفر کریں گے۔ وزیر اعظم گجرات کے گاندھی نگر سے ممبئی سنٹرل تک سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور وہاں سے احمد آباد ریلوے اسٹیشن بھی جائیں گے۔Vande Bharat Express

مودی گاندھی نگر کیپیٹل ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب میں صبح 10.30 بجے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس موقع پر وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود رہیں گے۔ مودی اور دیگر مہمان احمد آباد کے کالوپور کے ریلوے اسٹیشن تک اس نئی ٹرین میں سفر کریں گے اور اس کے بعد ٹرین تقریباً 2 بجے ممبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ بڑودہ ا اور سورت میں رک کر یہ ٹرین تقریباً 8.20 بجے ممبئی سنٹرل پہنچے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب مودی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی سواری کریں گے۔ اس سے پہلے انہوں نے پہلی مرتبہ وندے بھارت ٹرین کا افتتاح 15 فروری 2019کوکیا تھا۔ لیکن وہ کبھی ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن پر سوار ہو کر نہیں گئے۔ بھارتی ریلوے کی نئی نسل کی وندے بھارت ٹرین 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافروں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ ویشنو کے مطابق، وندے بھارت ایکسپریس کا نیا ریک پہلے سے ہلکا ہے اور نئے جدید بوگی ڈیزائن کی وجہ سے مسافر بغیر کسی جھٹکے یا کمپن کے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔

ریلوے وزیر کے مطابق وندے بھارت ایکسپریس کے 75 ریکوں کی تیاری اگلے ماہ سے چنئی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری میں شروع ہو جائے گی اور ہر ماہ دو تین سے شروع ہو کر آٹھ سے دس ریک ہر مہینے بنائے جائیں گے۔ وندے بھارت کے مستقبل میں بنائے جانے والے 400 ریک 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے قابل ہوں گے جنہیں ترقی یافتہ ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔ وندے بھارت کے پہلے ورژن اور اس نئے ورژن میں فرق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی وندے بھارت ٹرین صفر سے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو صرف 52 سیکنڈ میں پارکرتی ہے جب کہ پہلے ورژن کے ساتھ وندے بھارت 54.6 سیکنڈ کا وقت لیتی تھی ۔ اس رفتار کی حد کو عبور کرنے میں بلٹ ٹرین کو 55 سیکنڈ لگتے ہیں۔

پہلی وندے بھارت کا ایکسل بوجھ 17 ٹن تھا جو کہ نئی گاڑی میں 15.3 ٹن ہے۔ پہلی گاڑی کا وزن 430 ٹن تھا لیکن نئی گاڑی کا وزن 392 ٹن یعنی 38 ٹن کم ہے۔ سیلاب کی صورت میں اگر پٹری دو فٹ تک پانی سے بھر جائے تب بھی وندے بھارت ٹرین آرام سے چلائی جا سکتی ہے، پہلے ورژن کی گاڑی صرف 40 سینٹی میٹر تک پانی میں چلائی جا سکتی ہے ۔ پہلی وندے بھارت ٹرین کی لاگت 97 کروڑ روپے تھی جبکہ نئی وندے بھارت کی لاگت تقریباً 107 کروڑ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Modi Visit to Gujarat پی ایم مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.