ETV Bharat / bharat

Chess Olympiad: وزیراعظم مودی شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل ریلے کا آغاز کریں گے

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 10:52 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی 19 جون کو 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے لیے مشعل ریلے کا آغاز کریں گے۔ اس سال، پہلی مرتبہ، شطرنج کی بین الاقوامی انجمن، ایف آئی ڈی ای، نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل کا آغاز کیا ہے جو کہ اولمپک کی روایت کا حصہ ہے۔ Chess Olympiad

وزیراعظم مودی شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل ریلے کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 19 جون کو شام 5 بجے اندرا گاندھی اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے لیے تاریخی مشعل ریلے کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر وہ مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔ آل انڈیا شطرنج فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر سنجے کپور نے جمعہ کی شام یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر پانچ بار کے عالمی چیمپئن وشواناتھن آنند موجود تھے۔ PM Modi to Launch Historic Torch Relay

اس سال، پہلی مرتبہ، شطرنج کی بین الاقوامی انجمن، ایف آئی ڈی ای، نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل کا آغاز کیا ہے جو کہ اولمپک کی روایت کا حصہ ہے، لیکن اسے شطرنج اولمپیاڈ میں کبھی شامل نہیں کیا گیا۔ بھارت شطرنج اولمپیاڈ مشعل ریلے منعقد کرنے والا اولین ملک ہوگا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ شطرنج سے وابستہ ہندوستان کی قدیم روایات کو نئی بلندیوں تک لے جاتے ہوئے، شطرنج اولمپیاڈ کے لیے مشعل ریلے کا آغاز اب سے ہمیشہ ہندوستان میں ہوگا اور میزبان ملک پہنچنے سے قبل یہ مشعل ریلے تمام بر اعظموں کا سفر طے کرے گی۔

ایف آئی ڈی ای کے صدر آرکیڈی دوارکووِچ ،وزیر اعظم کو مشعل سونپیں گے، جو اس مشعل کو گرینڈ ماسٹر وشوناتھن آنند کے حوالے کریں گے۔ یہ مشعل چنئی کے قریب واقع مہابلی پورم میں فائنل تقریب سے قبل 40 دنوں کی مدت میں 75 شہروں میں لے جائی جائے گی۔ ہر مقام پر، مشعل کو ریاست کے شطرنج گرینڈ ماسٹرز کے حوالے کیا جائے گا۔

44واں شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 10 اگست 2022 کے دوران چنئی میں منعقدہوگا۔ 1927 سے منعقد ہو رہے اس مقتدر مقابلے کی میزبانی ، بھارت پہلی مرتبہ اور ایشیا 30 برسوں بعد کر رہا ہے۔ اس مقابلے میں 189 ممالک حصہ لے رہے ہیں، یہ کسی بھی شطرنج اولمپیاڈ میں اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Visit Hyderabad: حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کا 3 جولائی کو خطاب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.