ETV Bharat / bharat

PM Modi e-Rupi: وزیر اعظم مودی آج 'ای روپی' لانچ کریں گے

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 11:12 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ای روپی (e-RUPI) کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم مودی آج 'ای روپی' لانچ کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے پر ای روپی (e-RUPI) لانچ کریں گے۔ وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے یہ معلومات دی۔

وزیر اعظم مودی نے ہمیشہ ڈیجیٹل اقدامات کو فروغ دیا ہے۔ پی ایم او نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، مختلف پروگرامز شروع کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سرکار اور مستحقین کے درمیان رابطہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 'الیکٹرانک واؤچر' کا تصور گڈ گورننس کے اس ویژن کو آگے لے جائے گا۔

کیا ہے ای روپی؟

پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے 'ای روپی' کیش لیس اور کنٹیکٹ لیس کا ذریعہ ہے۔

یہ ایک کیو آر کوڈ یا ایس ایم ایس اسٹرنگ پر مبنی ای واؤچر ہے، جو مستحقین کے موبائل پر پہنچایا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین اپنی سروس فراہم کنندہ کے سینٹر پر کارڈ ، ڈیجیٹل ادائیگی ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ تک رسائی حاصل کیے بغیر ہی میں واؤچر کی رقم وصول کر سکیں گے۔

اسے نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے یوپی آئی پلیٹ فارم پر محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: پی وی سندھو کو اعلیٰ قائدین کی مبارکباد

ای روپی بغیر کسی فزیکل انٹرفیس کے ڈیجیٹل طریقے سے فائدہ اٹھانے والوں اور سروس فراہم کرنے والوں سے جوڑتا ہے۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی سروس فراہم کرنے والے کو ادائیگی کی جائے۔ پری پیڈ ہونے کی وجہ سے کسی بھی بیچ والے کی مداخلت کے بغیر سروس فراہم کرنے والے کو بروقت ادائیگی کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔

(ایجنسی انپٹ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.