ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: مودی کی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آج میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی آج کوڈ 19 کی موجودہ صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں وزرائے اعلیٰ سے گفتگو کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم کورونا وبا کی صورتحال اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی بڑا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

pm modi
پی ایم مودی
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 7:34 AM IST

Updated : Apr 8, 2021, 7:41 AM IST

ملک بھر میں کووڈ 19 کے اضافے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی آج وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔ اس دوران وہ وبا کی تازہ ترین حالت کے ساتھ ملک بھر میں جاری ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وزیر اعظم کی یہ میٹنگ شام 6.30 بجے طے ہے۔ اس دوران کورونا کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی بڑا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 17 مارچ کو وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اگر اس بڑھتی ہوئی وبا کو نہیں روکا گیا تو ملک گیر سطح پر انفیکشن کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

بتا دیں کہ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام ریاستوں کے وزیر صحت سے میٹنگ کر کے کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کا جائزہ لیا تھا۔ ان ریاستوں میں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، پنجاب اور راجستھان شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

پریکشا پہ چرچہ: وزیراعظم مودی نے طلباء کا ڈر دور کیا

وزارت صحت کے مطابق، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اترپردیش، دہلی، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش اور پنجاب میں کووڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ کیسز میں ان کی حصہ داری 81.90 فیصد ہے۔

Last Updated : Apr 8, 2021, 7:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.