ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی 30 جولائی کو یوپی میں نو میڈیکل کالجز کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 9:33 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش میں نو میڈکل کالجز کا 30 جولائی کو افتتاح کریں گے۔ اس حوالے سے ریاستی حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں تمام تیاریوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم مودی 30 جولائی کو نو نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 30 جولائی کو اتر پردیش میں نو نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔ ریاستی حکومت نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

بدھ کے روز جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بلائے گئے ایک اعلی سطح کے اجلاس کے دوران ریاست میں کووڈ 19 کا جائزہ لیا۔ اسی کے ساتھ کہا کہ 30 جولائی کو ریاست کے نو اضلاع میں دیوریا، ایٹا، فتح پور، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، سدھارتھ نگر، غازی پور، مرزا پور اور جون پور میں بنے میڈیکل کالجز کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم کے اس پروگرام کے پیش نظر تمام ضروری تیاریوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں کووڈ انفیکشن کی روک تھام اور علاج کے نظام کو موثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریس، ٹیسٹ ایند ٹریٹ یعنی مریضوں کا پتہ لگانے جانچ اور علاج کی پالیسی کورونا انفیکشن کی روک تھام میں بہت کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

پوری پالیسی کے ساتھ اس پالیسی پر عمل درآمد کو جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے کام کو مزید تیز کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: مانسون اجلاس کے درمیان آج جنتر منتر پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

یوگی نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن نمبر -1076 کے ذریعہ معمر شہریوں سے بات چیت کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ہیلپ لائن کے ذریعہ روزانہ کم سے کم 100 عمر رسیدہ لوگوں کو فون کرکے ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں، دوسری ضروریات بھی پوچھی جائیں اور ساتھ ہی ان کی پریشانیوں کو حل کیا جائے۔

پی ٹی آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.