ETV Bharat / bharat

Modi to Inaugurate Kartavya Path وزیر اعظم مودی آج انڈیا گیٹ پر کرتویہ پتھ کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 9:58 PM IST

Updated : Sep 8, 2022, 9:35 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 7 بجے کرتویہ پتھ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر انڈیا گیٹ پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ Modi to Inaugurate Kartavya Path

Kartavya Path at India Gate
Kartavya Path at India Gate

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 7 بجے 'کرتویہ پتھ' کا افتتاح کریں گے۔ اس سے ماضی کے راج پتھ کو یکسر تبدیل کرکے طاقت کی علامت کرتویہ پتھ میں منتقل کرنے کی عکاسی ہوتی ہے وزیر اعظم اس موقع پر انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے یہ اقدامات امرت کال میں نئے بھارت کے لئے وزیر اعظم کے دوسرے پنچ پران کے عین مطابق ہے جس کا مقصد نو آبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نقش کو ختم کردینا ہے۔Modi to Inaugurate Kartavya Path

برسوں کی مدت میں راج پتھ اور سینٹرل وسٹا ایونیو کے متصل علاقوں میں ٹریفک کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا تھا جس کی وجہ سے یہاں بنیادی ڈھانچے پر زبردست دباؤ تھا۔ یہاں عوامی بیت الخلاء، پینے کے پانی ،گلیوں کے فرنیچر اور وافر پارکنگ علاقے جیسی بنیادی سہولیات کی کمی تھی۔مزید یہ کہ یہاں سائن بورڈ موزوں طریقے سے نہیں لگے ہوئے تھے ،پینے کے پانی کی سہولیات مہیا نہیں تھی اس کے علاوہ ایک ضرورت یہ بھی تھی کہ یہاں یوم جمہوریہ کی پریڈ اور دیگر قومی تقاریب کے لئے رکاوٹیں نہ ہوں ،اس علاقے کی جدید کاری ان ہی کمیوں کے مد نظر کی گئی ہے جس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہاں موجود تعمیراتی کیریکٹر برقرار رہے۔

'کرتویہ پتھ' پر خوبصورت بنائے گئے مناظر پیدل چلنے والوں کے لئے احاطہ، ہریالی والی جگہیں، جدید سہولیات اور خوانچہ والوں کی جگہیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ پیدل چلنے والوں کے لiے زیر زمین راستہ، گاڑیوں کے لیے پارکنگ،نمائش کے نئے پینل، رات کے وقت کی جانے والی روشنی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جن سے عوام لطف اندوز ہوسکیں گے۔ان سہولیات میں ٹھوس کچرے کے بندوبست ،برسات کے پانی کے بندوبست ، استعمال شدہ پانی کی تجدید ، بارش کے پانی کو جمع کرنے ،پانی کے تحفظ اور توانائی کی بچت کرنے والی روشنی کا نظام بھی شامل ہے۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ جس کی نقاب کشائی وزیر اعظم کریں گے اسی جگہ پر نصب کیا جارہا ہے جہاں انہوں نےنیتا جی کے ایک ہولو گرام مجسمہ کی اس سال کے آغاز میں پراکرم دیوس (23جنوری) کو نقاب کشائی کی تھی ۔یہ مجسمہ گرے نائٹ پتھر کا بنا ہوا ہے جو ہماری جدو جہد آزادی میں نیتا جی کے زبردست تعاون کے تئیں موزوں خراج عقیدت ہے۔

یہ مجسمہ ملک کی ،ان کے تئیں قرض داری کی ایک علامت ہوگا ۔یہ مجسمہ جناب ارون یوگی راج نے تیار کیا ہے جو ایک اہم مجسمہ نگار ہیں ۔28فٹ اونچا یہ مجسمہ ،مونولتھک گرے نائٹ پتھر سے بنایا گیا ہےجس کا وزن 65 میٹرک ٹن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India On Bangladesh بھارت بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے

یو این آئی

Last Updated : Sep 8, 2022, 9:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.