ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نریندر مودی نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 8:18 AM IST

Updated : Mar 12, 2021, 1:08 PM IST

بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کے ذریعے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس عوامی تہوار کو عوامی حصہ داری کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

PM Modi
PM Modi

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر گجرات کے سابرمتی آشرم میں منعقد 'آزادی کا امرت مہوتسو' کا کیا اور سابرمتی آشرم سے پد یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت کے ذریعے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس عوامی تہوار کو عوامی حصہ داری کے طور پر منایا جائے گا۔

15 اگست 2022 سے 75 ہفتہ قبل آج سے اس پروگرام کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے جمعرات کے روز کہا کہ "پیدل مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں جو احمدآباد کے سابرمتی سے شروع ہو کر 241 میل کا سفر طئے کرتے ہوئے 5 اپریل کو 25 دن کے بعد نوساری کے ڈانڈی پر جا کر مکمل ہوگی۔''

پد یاترا میں لوگوں کے مختلف گروپ دانڈی جاتے ہوئے شامل ہوں گے۔ مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل پد یاترا کے 75 کلو میٹر کے پہلے گروپ کی قیادت کریں گے۔

جمعہ کے روز ریاست اور یونین علاقہ کی حکومتیں بھی پورے ملک میں پروگرام منعقد کر رہی ہیں۔

ان پروگراموں کے علاوہ وزارت ثقافت، وزارت نوجوانوں کے امور اور ٹریفڈ (قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا) کے تحت محکمہ آثار قدیمہ کے سروے اور زونل ثقافتی مراکز اس موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔

Last Updated : Mar 12, 2021, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.