ETV Bharat / bharat

ُPM Modi To Hold Meeting on Omicron: اومیکرون پر مودی نے اعلی سطح کی میٹنگ بلائی - اومیکرون پر مودی کی میٹنگ

وزیراعظم نریندر مودی نے اومیکرون کے خدشات کے پیش نطر PM Modi To Hold Meeting on Omicron تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے۔ وزیراعظم کی یہ میٹنگ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقاریب کے مدنظر اہم ہے، کیونکہ ایسے مواقع پر عوامی مقامات اور بازاروں میں بھی بھیڑ بڑھ جاتی ہے، جس سے انفیکشن میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

اومیکرون پر مودی نے اعلی سطحی میٹنگ بلائی

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 7:30 PM IST

اومیکرون کے انفیکشن میں اضافہ کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کی شام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ایک میٹنگ PM Modi To Hold Meeting on Omicron بلائی ہے جس میں کووڈ انفیکشن اور نئے وائرس اومیکرون کی تازہ صورتحال کا جائزہ Review Meeting on Omicron اور ممکنہ حالات سے نمٹنے کے طور طریقوں پر غور و خوض کئے جانے کی امید ہے۔

ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وزیراعظم کی یہ میٹنگ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہونے والی تقاریب کے مدنظر اہم ہے کیونکہ ایسے مواقع پر عوامی مقامات اور بازاروں میں بھی بھیڑ بڑھ جاتی ہے، جس سے انفیکشن میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 16ریاستوں میں اومیکرون کے 236 معاملے سامنے آچکے ہیں اور ان میں ایک ہفتہ میں دو گنا سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ملک میں 60 فیصد سے زیادہ اہل آبادی کی کووڈ ٹیکہ کاری مکمل ہوچکی ہے۔ ملک میں ابھی تک 138 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: New Omicron Case in Hyderabad: حیدرآباد کے حیات نگر میں امیکرون کا کیس درج

ڈاکٹروں کے مطابق کووڈ کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا انفیکشن پرانے ڈیلٹا کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اگر غیر ممالک کی طرح اومیکرون کا انفیکشن پھیلا تو طبی سہولیات پر شدید دباو پڑے گا۔ ایک تحقیق کے مطابق ہندوستان میں اگر فرانس اور برطانیہ کی طرز پر انفیکشن پھیلتا ہے تو یومیہ پندرہ لاکھ تک لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.