ETV Bharat / bharat

PM Modi to address on Monday وزیر اعظم مودی کا صحت اور طبی تحقیق پر پیر کو خطاب - صحت اور طبی تحقیق پر پوسٹ بجٹ ویبینار

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صحت اور طبی تحقیق پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 10:40 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو 'صحت اور طبی تحقیق' پر ایک ویبینار سے خطاب کریں گے، جس میں صحت کے شعبے کے لیے مرکزی بجٹ 2023-24 میں اعلان کردہ اسکیموں اور پروگراموں پر غور کیا جائے گا مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں کہا کہ ویبینار میں صحت اور فارما دونوں شعبوں پر بیک وقت تین سیشن ہوں گے۔ مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے وزراء اور سکریٹریوں کے علاوہ ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے محکمہ صحت کے کئی اسٹیک ہولڈرز، ماہرین، صنعتی انجمنوں کے نمائندے، پرائیویٹ میڈیکل کالج، اسپتال، ادارے وغیرہ ویبینار میں شرکت کریں گے۔ یہ ویبینار مرکزی حکومت کے 12 پوسٹ بجٹ ویبینارز کی سیریز کا ایک حصہ ہے جس کا مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے بصیرت، خیالات اور تجاویز ہیں۔

مرکزی بجٹ 2023-24 کو سات ترجیحات میں بیان کیا گیا ہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور امرت کال کے ذریعے 'سپترشی' کے طور پر کام کرتی ہیں۔ جامع ترقی حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے جس میں 157 نئے نرسنگ کالجوں کا قیام، آئی سی ایم آر لیبارٹریوں میں سرکاری اور نجی طبی تحقیق کی حوصلہ افزائی اور طبی آلات کے لئے فارما انویشن اور کثیر الضابطہ کورسز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ویبینار سیریز 'انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ' کے موضوع پر بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کئی دہائیوں تک ایک سوچ کا غلبہ تھا کہ غربت صرف ایک مزاج ہے۔ غربت کو ایک خوبی کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ انہیں سوچ کے باعث پہلے کی حکومتیں ملک میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنا مشکل محسوس کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Post Budget Webinar انفراسٹرکچر اقتصادی ترقی کا انجن، مودی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.