وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزارت خارجہ نے یہ معلومات دی ہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے مقررین کی فہرست جاری ہوئی ہے، تاہم فہرست اور شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے اور عالمی سطح کے سالانہ اجلاس کے لیے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں عالمی رہنماؤں کی موجودگی کورونا وبائی مرض کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر امریکہ سمیت ان ممالک میں جہاں کورونا ویرینٹ اپنا قہر برپا کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن میں عام بحث کے لیے مقررین کی پہلی عارضی فہرست کے مطابق وزیر اعظم مودی 25 ستمبر کی صبح اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم مودی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں سے خطاب کیا تھا۔ آخری بار قائدین کورونا وبا کی وجہ سے سالانہ اجلاس میں فزیکل طور پر شرکت نہیں کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: وزیر اعظم آج مہیندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اقوام متحدہ کی 75 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی اعلیٰ سطح اجلاس میں ورچوئل کے ذریعے انعقاد کیا گیا۔ اس سال بھی پہلے سے ریکارڈ شدہ بیانات بھیجنے کا آپشن دنیا بھر کے رہنماؤں کے لیے دیا گیا ہے، کیونکہ کئی ممالک میں کورونا وبا کا پھیلاؤ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے افغانستان کے لیے انسانی امداد کی پروازیں شروع: اقوام متحدہ
عام بحث 21 ستمبر کو شروع ہوگی اور امریکی صدر جو بائیڈن ذاتی طور پر سیشن سے خطاب کریں گے۔ بطور امریکی رہنما کے طور پر عالمی تنظیم سے یہ ان کا پہلا خطاب ہوگا۔