ETV Bharat / bharat

Post Budegt Webinar وزیراعظم مودی 'خواتین کی اقتصادی بااختیاری' پر خطاب کریں گے

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 5:03 PM IST

وزیر اعظم مودی خواتین سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبینار جمعہ کو خطاب کریں گے۔ ویبینار کا مقصد خواتین کی ملکیت اور خواتین کی زیرقیادت کاروباری اداروں کی پائیدار ترقی کے لیے ذہن سازی اور پختہ راستے بنانا ہے۔ اس ویبنار میں کئی مرکزی وزراء شامل ہوں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو 'خواتین کو اقتصادی با اختیار بنانے' کے موضوع پر ایک ویبینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ویبینار کا اہتمام دیہی ترقی کی وزارت کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ پوسٹ بجٹ ویبنار کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد خواتین کی ملکیت اور خواتین کی زیرقیادت کاروباری اداروں کی پائیدار ترقی کے لیے ذہن سازی اور راہیں تیار کرنا اور اعلامیے کے نفاذ کے لیے حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کرنا ہے۔ ویبینار میں مرکزی وزیر برائے خواتین اور اطفال کی ترقی اسمرتی ایرانی، مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی گری راج سنگھ، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت مہندر بھائی مونجپارا اور دیگر معززین اور سرکاری اور نجی شعبوں کے افسران شرکت کریں گے۔ ویبینار میں ماہرین اور مقررین شامل ہوں گے۔

ویبینار کے شرکا میں سرکاری افسران، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان، ایسوسی ایشنز، سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں کے نمائندے، ایگری ٹیک کمپنیاں، سول سوسائٹی کی تنظیمیں، تعلیمی ادارے، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین شامل ہوں گے۔ اس سے قبل منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی کارپوریٹ دنیا کو سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا چاہئے اور بجٹ 2023-24 میں دیئے گئے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ بجٹ پر دسویں ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ حکومت نے سرمائے کے اخراجات کی فراہمی کو بڑھا کر 10 لاکھ کروڑ روپے کر دیا ہے جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں ملک کے پرائیویٹ سیکٹر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ حکومت کی طرح اپنی طرف سے بھی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے تاکہ ملک اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Agriculture زراعت میں نوجوانوں کی شرکت کم، وزیراعظم مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.