وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح گیارہ بجے آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے ملک کے عوام سے خطاب کریں گے۔ یہ 'من کی بات' کا 75 واں ایڈیشن ہوگا، جس میں وزیر اعظم مختلف ایشوز پر ملک کے عوام سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لوگوں سے من کی بات کے 75 ویں ایڈیشن کے موضوعات کے بارے میں آئیڈیاز اور مشورے بھی طلب کیے۔
اس سے قبل بھی وزیر اعظم نے من کی بات کے 75 ویں ایڈیشن کے لیے لوگوں سے اپنے خیالات اور دلچسپ موضوعات کو شیئر کرنے کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ سنہ 2014 میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی ہر ماہ کے آخری اتوار کو من کی بات پرگروام منعقد کیا جاتا ہے۔