ETV Bharat / bharat

PM Modi To Address Interpol General Assembly مودی آج انٹرپول جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے - انٹرپول جنرل اسمبلی

وزیر اعظم نریندر مودی آج پولیس ایجنسیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرپول کی منعقدہ 90ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ PM Modi To Address 90th Interpol General Assembly

مودی منگل کو انٹرپول جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 9:45 PM IST

Updated : Oct 18, 2022, 8:22 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج پولیس ایجنسیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرپول کی منعقدہ 90ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ پیر کو ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ مقام انعقاد پرگتی میدان میں مودی کا خطاب دوپہر تقریباً 1:45 بجے ہوگا۔ انٹرپول کانفرنس 21 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں تنظیم کے 195 رکن ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں مختلف ممالک کے پولیس سربراہان، نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سربراہ اور اعلیٰ پولیس افسران شامل ہوں گے۔ جنرل اسمبلی انٹرپول کی اعلیٰ ترین گورننگ باڈی ہے اور اپنے کام کاج سے متعلق اہم فیصلے کرنے کے لیے سال میں ایک بارمیٹنگ کرتی ہے۔PM Modi To Address 90th Interpol General Assembly

انٹرپول جنرل اسمبلی کا اجلاس تقریباً 25 سال کے وقفے کے بعد بھارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل اس کا اہتمام بھارت میں 1997 میں کیا گیا تھا۔ بھارت کی آزادی کی 75 ویں سال کی تقریب کے ساتھ 2022 میں نئی ​​دہلی میں انٹرپول جنرل اسمبلی کی میزبانی کرنے کی بھارت کی تجویز کو جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قبول کر لیاتھا۔ یہ تقریب پوری دنیا کے سامنے بھارت کے امن و امان سے متعلق بہترین طریقوں کو دکھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ، انٹرپول کے صدر احمد ناصر الرئیسی اور سکریٹری جنرل جرگن اسٹاک اور سی بی آئی ڈائریکٹر بھی موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: New Interpol President: یو اے ای سیکیورٹی فورسز کے سربراہ انٹرپول کے صدر منتخب

یو این آئی

Last Updated : Oct 18, 2022, 8:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.