ETV Bharat / bharat

Modi and Putin conversation وزیراعظم مودی کی پوتن سے بات چیت، سفارت کاری میں واپس آنے کی اپیل کا کیا اعادہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت اور سفارت کاری ہے۔PM Modi talks with Putin

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 7:12 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت اور سفارت کاری ہے۔ وزیراعظم کے دفترکے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے ساتھ ساتھ سمرقند میں اپنی میٹنگ کے بعد توانائی کے شعبے میں تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور دیگر اہم شعبوں کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کے متعدد پہلوؤں کا جائزہ لیا۔PM Modi talks with Putin

وزیر اعظم مودی نے یوکرین میں جاری تنازعہ کے تناظر میں بات چیت اور سفارت کاری کے اپنے مطالبے کو دہرایا اور کہا کہ تنازعات کو حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔ روس کے سفارت خانے کے مطابق، پوتن نے مودی کی درخواست پر یوکرین روس جنگ کے بارے میں اپنے جائزے اور خیالات کا اشتراک کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے صدر پوتن کے ساتھ ہندوستان کی موجودہ جی 20 چیئرمین شپ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اپنی اہم ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ہندوستان کی سربراہی کے دوران مل کر کام کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:Modi and Putin conversation : مودی اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.