ETV Bharat / bharat

PM Modi Security Collapse: 'وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں زندہ لوٹ پایا' کیا پی ایم مودی کا بیان انتخابی موضوع بنے گا

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 5:55 AM IST

Updated : Jan 6, 2022, 6:47 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کا پنجاب میں ہونے والا پروگرام منسوخ PM Punjab Program Cancelled کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اسے وزیراعظم کی سیکورٹی میں بڑی کوتاہی PM Modi Security Collapse قرار دیا ہے۔ بھٹنڈہ ہوائی اڈے پر واپسی پر پی ایم مودی نے ہوائی اڈے کے اہلکاروں سے کہا کہ ''اپنے سی ایم کو شکریہ کہنا کہ میں زندہ لوٹ آیا۔'' پی ایم کا یہ بیان اے این آئی ایجنسی میں آیا ہے۔ پی ایم کے اس بیان میں ایک بڑا پیغام چھپا ہوا ہے اور اس معاملے پر اب بی جے پی کانگریس پر حملہ آور ہے۔

PM Punjab Program Cancelled
وزیر اعظم نریندر مودی کا پنجاب میں ہونے والا پروگرام منسوخ

نئی دہلی/بٹھنڈہ: پنجاب کے بھٹنڈہ پہنچنے وزیر اعظم مودی نے ایئرپورٹ کے افسران سے کہا 'اپنے وزیر اعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں زندہ لوٹ آیا۔

وزیر اعظم کی سیکورٹی میں چوک پر بی جے پی کا بیان

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پنجاب کے فیروز پور میں پروگرام کینسل pm modi ferozpur program cancelled ہونے کے بعد پی ایم مودی نے طنز بھرا تبصرہ کیا۔ اس کے مطابق پی ایم مودی نے ریاست کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس پارٹی پر نشانہ لگایا۔ اس تبصرہ میں پی ایم مودی نے ہوائی اڈے پر ریاستی عہدیداروں سے کہا کہ ''اپنے سی ایم کو شکریہ کہنا، میں زندہ واپس لوٹ آیا۔''

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کی منسوخی PM Punjab Program Cancelled کے بعد بی جے پی براہ راست پنجاب حکومت پر الزام لگا رہی ہے۔ بی جے پی اس معاملے کو رفع دفع نہیں کرنا چاہتی۔ پاکستان کی سرحد سے چند کلومیٹر دور ہوئے اس واقعہ کو بی جے پی پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں دور تک لے جا سکتی ہے۔

بی جے پی کے مطابق ریاست کے اعلیٰ سیکورٹی حکام کی طرف سے غفلت برتی گئی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت چنی نے پی ایم او کے افسران کا فون نہیں اٹھایا۔ ان دونوں الزامات سے اہم سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔

پاکستان سے متصل سرحدی علاقے میں وزیر اعظم کی سیکورٹی میں اگر یہ کوتاہی واقعی میں ہوئی ہے تو یہ نہ صرف بی جے پی کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی سنگین نوعیت کا معاملہ ہے۔ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کسی بھی حالت میں اس کو نظر انداز کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جارحانہ انداز میں کہا کہ کانگریس نریندر مودی سے نفرت کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنماؤں، مرکزی وزراء اور وزراء اعلیٰ کو مختلف انتخابی پروگرامز میں اس مسئلہ کو جارحانہ انداز میں اٹھانے کا پیغام دیا گیا ہے۔ پنجاب ایک سرحدی ریاست ہے۔ بی جے پی کے موقف سے واضح ہے کہ آئندہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امن و امان کے محاذ پر چنی حکومت کو ناکام بتاتے ہوئے وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی PM Modi Security Collapse کو اہم انتخابی مسئلہ بنانے جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے والے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ بھی پنجاب انتخابات میں اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔

وزیراعظم دو سال بعد پنجاب پہنچ رہے تھے۔ زرعی قوانین کی منسوخی کے بعد وزیراعظم کا پنجاب کا یہ پہلا دورہ تھا۔ تاہم فیروز پور میں وزیر اعظم کا راستہ روکنے کے احتجاج کی ذمہ داری کسی بھی کسان تنظیم نے قبول نہیں کی۔ ایسے میں یہ تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ مظاہرین وزیر اعظم کے روٹ پر مظاہرین کیسے پہنچے اور غلطی کہاں ہوئی۔

بی جے پی لیڈر اور بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے فیروز پور کے واقعے پر کہا کہ ''کانگریس پارٹی نے گری ہوئی حرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک بڑی سازش کی تھی لیکن آج وزیر اعظم ملک کے 130 کروڑ عوام کی دعاؤں کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ شاہنواز نے سوال کیا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم کا روٹ کیسے لیک کیا؟''

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ''وزیر اعظم جہاں بھی جاتے ہیں، وہاں ڈی جی پی اور سینئر سیکورٹی افسران اس راستے کا کلیئرنس دیتے ہیں۔ جس طرح سازش کے تحت فیروز پور میں حرکت کی گئی ہے، اس کے لئے ملک کانگریس کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ کانگریس پارٹی غلطیوں سے عبارت ہے۔ اس حرکت پر ملک کے عوام میں غصہ ہے۔''

Last Updated : Jan 6, 2022, 6:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.