ETV Bharat / bharat

Modi on Maritime Heritage وراثت کے تئیں لاتعلقی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، مودی - بھارت میں بنائے گئے جہاز

گجرات کے لوتھل میں 3500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے سائٹ کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد مودی نے کہا کہ ہزاروں سال پہلے بھارت میں بنائے گئے جہاز پوری دنیا میں فروخت ہوتے تھے۔Modi on Maritime Heritage

Modi on Maritime Heritage
وراثت کے تئیں لاتعلقی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، مودی
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 9:44 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ بھارت میں وراثت کے تئیں بے حسی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اس صورتحال کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ مودی نے کہا کہ ہزاروں سال پہلے کچھ ضلع میں بڑے بڑے جہازوں کی تعمیر کی پوری صنعت چلا کرتی تھی اور بھارت میں بنائے گئے جہاز پوری دنیا میں فروخت ہوتے تھے۔Modi on Maritime Heritage

وزیر اعظم نے کہا کہ وراثت کے تئیں بے حسی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ یہ صورتحال بدلی جانی چاہئے۔ مودی گجرات کے لوتھل میں 3500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے سائٹ کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے شام 5 بجے کے قریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کی۔

مودی نے کہا کہ صدیوں پہلے ہندوستان کا کاروبار دنیا کے ایک بڑے حصے میں مشہور تھا۔ ہمارے رشتے دنیا کی ہر تہذیب کے ساتھ رہے، اس کے پیچھے ہندوستان کی سمندری طاقت کا بڑا کردار تھا۔ واضح رہے کہ لوتھل ہڑپا تہذیب کے ممتاز شہروں میں سے ایک تھا اور یہ انسان کی بنائی گئی سب سے پرانی گودی کی دریافت کے لئے جانا جاتا ہے۔ لوتھل میں میری ٹائم ہیریٹیج کمپلکس کا قیام اس شہر کی تاریخ اور وراثت کے تئیں ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Inaugurates Digital Bank اورنگ آباد میں ڈیجیٹل بینک کا افتتاح

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.