نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج 17ویں جی 20 (بیس ممالک کے گروپ) رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے شہر بالی کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کی جی 20 کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ جی 20 لیڈرس سمٹ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'بالی چوٹی کانفرنس کے دوران میں عالمی تشویش کے کلیدی مسائل جیسے کہ عالمی ترقی، خوراک اور توانائی کی حفاظت، ماحولیات، صحت اور ڈیجیٹل تبدیلی کو بحال کرنے کا منتظر ہوں اور اس کے لیے جی 20 کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ وسیع بات چیت کروں گا۔
-
PM Modi embarks on three-day visit to Bali to participate in G20 summit
— ANI Digital (@ani_digital) November 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/vfXr1I2f3l#PMModi #G20Summit #Bali #Indonesia pic.twitter.com/etbRAizWt8
">PM Modi embarks on three-day visit to Bali to participate in G20 summit
— ANI Digital (@ani_digital) November 14, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/vfXr1I2f3l#PMModi #G20Summit #Bali #Indonesia pic.twitter.com/etbRAizWt8PM Modi embarks on three-day visit to Bali to participate in G20 summit
— ANI Digital (@ani_digital) November 14, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/vfXr1I2f3l#PMModi #G20Summit #Bali #Indonesia pic.twitter.com/etbRAizWt8
انہوں نے کہا کہ 'بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر میں کئی دیگر شریک ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ بھارت کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔ میں 15 نومبر کو بالی میں بھارتی برادری سے ایک استقبالیہ میں خطاب کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ پی ایم مودی بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو بالی سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں جی 20 کی صدارت بھارت کے حوالے کریں گے۔ بھارت یکم دسمبر سے باضابطہ طور پر جی 20 کی صدارت سنبھالے گا۔ Modi to Attend G20 Summit