ETV Bharat / bharat

Modi on International Yoga Day: یوگا کے عالمی دن پر دنیا کے لوگوں کو مودی کی مبارک باد

میسور کے میسور پیلسں کے صحن میں منگل کو یوگا کے عالمی دن کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی 15,000 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ یوگا کیا۔ اس سال کے بین الاقوامی یوم یوگا کے 8ویں ایڈیشن کا تھیم 'انسانیت کے لیے یوگا ' ہے۔' Modi Participated in Yoga Day programme in Mysuru

یوگا کے عالمی دن پر دنیا کے لوگوں کو مودی کی مبارک باد

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 11:53 AM IST

Updated : Jun 21, 2022, 1:01 PM IST

میسور: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر دنیا بھر کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ مودی نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا، "بین الاقوامی سطح پر بھی، اس بار 'گارڈین رنگ آف یوگا' کا ایسا ہی اختراعی تجربہ پوری دنیا میں ہورہا ہے۔" Modi greeting to the people of the world on International Yoga Day

انہوں نے کہا، دنیا کے مختلف ممالک میں طلوع آفتاب کے ساتھ، سورج کی حرکت کے ساتھ لوگ یوگا کر رہے ہیں۔ مودی نے کہا، "دنیا کے لوگوں کے لیے یوگا آج زندگی کا حصہ نہیں بلکہ یوگا اب زندگی کا راستہ بن رہا ہے۔" وزیر اعظم نے کہا، 'بھارت میں اس بار ہم یوم یوگا ایسے وقت میں منا رہے ہیں جب ملک اپنی آزادی کا 75 واں سال منا رہا ہے، امرت مہوتسو منا رہا ہے۔'

یوگا کے عالمی دن پر دنیا کے لوگوں کو مودی کی مبارک باد

مودی نے کہا، یوگا ڈے کی یہ وسعت، یہ قبولیت بھارت کے اس امرت جذبے کی قبولیت ہے جس نے بھارت کی جدوجہد آزادی کو توانائی بخشی تھی۔' قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جو کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے میسور میں یوگا ڈے میں شرکت کی۔'

وزارت آیوش اور حکومت کرناٹک میسور کے میسور پیلسں کے صحن میں منگل کو یوگا کے عالمی دن کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی 15,000 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ یوگا کیا۔ آیوش کی وزارت کے ایک بیان کے مطابق، بھارت اور پوری دنیا میں 25 کروڑ سے زیادہ لوگ بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔ اس سال کے بین الاقوامی یوم یوگا کے 8ویں ایڈیشن کا تھیم 'انسانیت کے لیے یوگا ' ہے۔' Yoga For Humanity

وزیراعظم دفتر کی ایک ریلیز کے مطابق میسور میں مرکزی تقریب میں کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت، بسوراج ایس بومئی، مرکزی وزیر آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال اور وزارت آیوش و کرناٹک حکومت کے افسران اور دیگر معززین بھی شامل ہوئے۔ اس سال کے بین الاقوامی یوگا ڈے 2022 میں بھارت کے 75 مشہور مقامات پر مرکزی کابینہ کے وزراء کی طرف سے 'گارڈین رنگ' یوگا کے مظاہرے اور میسور دشہرہ میدان، میسور میں ایک خصوصی ڈیجیٹل یوگا اور جامد نمائش میں متعدد اقدامات کو پہلی بار دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: International Yoga Day 2022: یوگا کی اہمیت اور اسکی تاریخ

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، یوگا پرفارمنس اور تقریبات کا انعقاد بھارت بھر میں 75 مشہور مقامات پر کیا جائے گا۔ حکومت ہند کے مرکزی اور ریاستی وزراء نے 75 مقامات پرمنعقد یوگا پرفارمنس میں حصہ لیا۔

یو این آئی

Last Updated : Jun 21, 2022, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.