ETV Bharat / bharat

PM Modi in Aadi Mahotsav مودی نے نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا افتتاح کیا

دہلی ہاٹ میں منعقدہ قومی قبائلی تہوار آدی مہوتسو کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں قبائلیوں نے بڑا کردار ادا کیا لیکن ان کمیونٹی کے مردوں اور خواتین کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے کی کئی دہائیوں تک کوششیں کی گئی لیکن اب ان کی حکومت ان کے فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔

مودی نے نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 3:53 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں قومی قبائلی تہوار آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مودی نے قبائلی مجاہد آزادی برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعظم مودی نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے قبائلی کاریگروں سے بات چیت کی اور ان کے ہتھ کرگھے، دستکاری اور قبائلی مصنوعات کو دیکھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک قبائلی آبادی کے لیے فخر کے ساتھ کام کر رہا ہے، ایسا پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار ایک قبائلی خاتون دروپدی مرمو ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 سے اس کمیونٹی کے لیے بجٹ میں مختص رقم کئی گنا بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے دہلی اور پڑوسی ریاستوں کے لوگوں سے کہا کہ وہ اس میلے کا دورہ کریں تاکہ ملک بھر سے بھرپور قبائلی ثقافت اور غذائیت سے بھرپور کھانے کی مصنوعات کی نمائش کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں قبائلیوں نے بڑا کردار ادا کیا لیکن ان کمیونٹی کے مردوں اور خواتین کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے کی کئی دہائیوں تک کوششیں کی گئی لیکن اب ان کی حکومت ان کے فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹرائبل فیسٹیول کا مقصد ملک بھر کے قبائل کے متنوع ورثے کی نمائش کرنا ہے۔27 فروری تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 1000 کے قریب قبائلی کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: First Tribal Winter Festival بانڈی پورہ میں پہلا سرمائی قبائلی میلے کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.