ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی آج گجرات میں متعدد منصوبوں کا رکھیں گے سنگ بنیاد

وزیراعظم نریندر مودی منگل کو گجرات کے کچھ میں واقع دھورڈو کا دورہ کریں گے اور ریاست میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 7:14 AM IST

PM Modi in Gujarat today, to lay foundation stones of several projects
وزیراعظم مودی آج گجرات میں متعدد منصوبوں کی رکھیں گے سنگ بنیاد

وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 15 دسمبر 2020 کو کچھ کے دھورڈو کا دورہ کریں گے اور ریاست میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے'۔

  • پانی، توانائی اور دودھ سے متعلق منصوبے:

اس میں بتایا گیا ہے کہ 'ان منصوبوں میں پانی کو صاف بنانے والا پلانٹ، ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک اور مکمل خودکار دودھ پروسیسنگ اینڈ پیکنگ پلانٹ شامل ہے'۔

وزیر اعظم وہائٹ رن کا دورہ بھی کریں گے، اس کے بعد ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کریں گے۔

PM Modi in Gujarat today, to lay foundation stones of several projects
بہ شکریہ @narendramodi

گجرات نے منڈوی میں پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ کے ساتھ سمندری پانی کو پینے کے قابل شفاف پانی میں تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔

پی ایم او نے بتایا کہ یہ ڈیسی لینیشن پلانٹ جس کی روزانہ 10 کروڑ لیٹر صلاحیت (100 ایم ایل ڈی) ہے، گجرات میں پانی کی حفاظت کو نرمدا گرڈ، سونی نیٹ ورک کی تکمیل اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کی مدد سے مضبوط بنائے گا۔

  • آبی وسائل کی ذخیرہ اندوزی:

'یہ ملک میں پائیدار اور سستے آبی وسائل کی ذخیرہ اندوزی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ منڈرا، لکھپت، ابداسہ اور نکھترانہ کے علاقوں کے تقریبا 8 لاکھ افراد کو اس پلانٹ سے خارج شدہ پانی دستیاب ہوگا'۔

گجرات کے ضلع کچھ کے وگھاکوٹ گاؤں کے قریب ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک ملک کا سب سے بڑا قابل تجدید توانائی پیداواری پارک ہوگا۔ اس سے 30 گیگاواٹ بجلی کی قابل تجدید توانائی پیدا ہوگی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 72،600 ہیکٹر اراضی میں پھیلے ہوئے اس پارک میں شمسی توانائی کے ذخیرے کے لئے ہائبرڈ پارک زون اور ونڈ پارک میں خصوصی زون ہوگا۔

وزیر اعظم کچھ کے سرہاد ڈیری انجار میں مکمل طور پر خودکار دودھ پروسیسنگ اینڈ پیکنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد ہلاک

اس پلانٹ پر 121 کروڑ روپئے لاگت آئے گی اور اس میں 2 لاکھ لیٹر دودھ روزانہ پروسیس کرنے کی گنجائش ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.