نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ترکی اور شام کے زلزلہ زدہ علاقوں میں تلاش، بچاؤ اور راحت کے کاموں کے لیے 'آپریشن دوست' کے تحت کام کرنے والی پوری بھارتی ٹیم نے بہترین کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے ترکی پہنچنے میں تیزی نے پوری دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ اس مہم میں حصہ لینے کے بعد گھر لوٹنے والے راحت اور بچاؤ ٹیم کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ملک کو آپ سب پر فخر ہے۔
-
India is always ready to help those facing humanitarian challenges. pic.twitter.com/55L9MqUV81
— Narendra Modi (@narendramodi) February 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">India is always ready to help those facing humanitarian challenges. pic.twitter.com/55L9MqUV81
— Narendra Modi (@narendramodi) February 20, 2023India is always ready to help those facing humanitarian challenges. pic.twitter.com/55L9MqUV81
— Narendra Modi (@narendramodi) February 20, 2023
مودی نے کہا 'آپریشن دوست سے وابستہ پوری ٹیم، چاہے وہ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) ہو، فوج، فضائیہ یا ہمارے دیگر خدمات کے شراکت دار، سبھی نے بہترین کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ آنے والے 'ہمارے بے زباں دوست، ڈاگ سکواڈ ممبران' نے بھی کمالکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہماری ثقافت نے ہمیں وسودھیو کٹمبکم سکھایا ہے۔ ترکی ہو یا شام، ہماری پوری ٹیم نے ان ہندوستانی اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم دنیا کو ایک خاندان سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: NDRF Return From Turkey زلزلہ زدہ ترکیہ سے این ڈی آر ایف ٹیم کی وطن واپسی
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کوئی بھی ہو، اگر بات ماننے کی ہے انسانی حساسیت پر یقین رکھنے کی ہے، تو ہندوستان انسانی مفاد کو سب سے اوپر رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں زلزلے کے بعد جس رفتار سے آپ سب وہاں پہنچے اس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ یہ آپ کی تیاریوں اور آپ کی تربیت کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
یواین آئی