ETV Bharat / bharat

Approval Ratings Modi: اپروول ریٹنگ میں مودی نے جوبائڈن کو پیچھے چھوڑا - کناڈا کے وزیراعظم ٹروڈو

اپرول ریٹنگ میں ٹاپ پر پہنچے وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر جوبائڈن اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پیچھے چھوڑا۔

Modi
مودی
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 4:10 PM IST

Updated : Sep 5, 2021, 4:55 PM IST

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا جلوہ ابھی قائم ہے۔ اپروول ریٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے زیادہ مقام حاصل کیا ہے۔ مود نے امریکہ کے صدر جو بائڈن اور برٹش وزیراعظم بورس جانسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم مودی کی اپروول ریٹنگ تقریباً 70 فیصد کے قریب ہے۔ یہ 13 عالمی رہنماؤں میں سب سے زیادہ ہے۔ ریٹنگ ایجنسی دی مارننگ کنسلٹ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

دراصل دو ستمبر کو اپڈیٹ کیے گئے اس سروے میں وزیراعظم نریندر مودی دنیا کے کئی عالمی رہنماؤں سے کافی آگے ہیں۔

اس فہرست میں وزیراعظم مودی سمیت میکسکن صدر آندرے مینول، اٹلی کے وزیراعظم ماریو دراگھی، جرمن جانسلر انجیلا مارکیل، امریکی صدر جو بائڈن، آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن، کناڈا کے وزیراعظم ٹروڈو، برٹش وزیراعظم بورس جانسن اور برازیلین صدر جیر بولسنارو بھی شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں حالات مشکل، چیلنجز بہت ہیں: وزیراعظم

بہتر ہوئی ریٹنگ

اس سال جون میں جاری کی گئی اپروول ریٹنگ کا موازنہ کیا جائے تو اس بار وزیراعظم نریندر مودی کی اپروول ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ جون میں وزیراعظم مودی کی اپروول ریٹنگ 66 فیصد تھی۔ ایسا نہیں ہے کہ مودی کی اپروول ریٹنگ میں ہی اضافہ ہوا ہے، بلکہ ان کی ڈِس اپروول ریٹنگ میں گراوٹ بھی آئی ہے۔ تقریباً 25 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ اب یہ فہرست میں سب سے نیچے والے مقام پر ہے۔

کورونا دور میں سب سے اونچائی پر تھی ڈِس اپروول ریٹنگ

مارننگ کنسلٹ نے جو گراف دکھایا ہے، اس کے مطابق وزیراعظم مودی کی ڈِس اپروول کی ریٹنگ دوسری لہر کے دوران سب سے اونچائی پر پہنچ گئی تھی۔ یہ مئی کا مہینہ تھا جب کورونا نے ملک کو بری طرح سے متاثر کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کی اپروول ریٹنگ مئی 2020 میں سب سے زیادہ 84 فیصد تھی، تب کورونا وبا سے بھارت نکل رہا تھا۔

سیریئل نمبر رہنما ریٹنگ
1نریندر مودی 70 فیصد
2لوپے او بریڈر 64 فیصد
3ماریو دراگھی 63 فیصد
4انجیلا مارکیل53 فیصد
5جو بائڈن 48 فیصد

Last Updated : Sep 5, 2021, 4:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.