ETV Bharat / bharat

Amit Shah On Pm Modi ہر طبقے کو قومی دھارے سے جوڑنا وزیراعظم کا ہدف - دہلی کی خبر

امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بی جے پی نے دوڑ کھیل کا انعقاد کیا ہے، جس میں دہلی کی کچی بستیوں اور دیگر علاقوں کے ہزاروں بچے تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے اور ان کا اعتماد بھی بڑھے گا۔Amit Shah On Pm Modi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 18, 2022, 5:23 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔ شاہ نے یہ بات اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ہفتہ بھر کے مختلف پروگراموں کے حصہ کے طور پر منعقدہ کچی آبادیوں کی دوڑ کو جھنڈی دکھاتے ہوئے کہی۔Amit Shah On Pm Modi

انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی جی کے یوم پیدائش کو خدمت کی منفرد علامت کے طور پر سیوا پکھواڑا کے طور پر منا رہی ہے۔ جس کے تحت آج 'وزیر اعظم نریندر مودی کراس کنٹری سلم رن' کا آغاز کیا۔

امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی جی کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بی جے پی نے اس ریس کا انعقاد کیا ہے، جس میں دہلی کی کچی بستیوں اور دیگر علاقوں کے ہزاروں بچے تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے اور ان کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

واضح رہے کہ مودی کا یوم پیدائش ہفتہ کو تھا۔ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی اس موقع پر ایک ہفتہ تک پورے ملک میں مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Birthday مودی کی سالگرہ پر خون کے عطیہ کا عالمی ریکارڈ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.