ETV Bharat / bharat

Vadodara Accident وزیر اعظم نریندر مودی نے وڈوڈرا سڑک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا - مودی نے وڈوڈرا سڑک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا

وزیر اعظم ومدی نے وڈوڈرا سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ہے۔وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔Vadodara Accident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 10:51 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وڈوڈرا میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔Vadodara Accident

وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ میں لکھا 'وڈوڈرا ضلع میں سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع سے دکھی ہوں۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وڈوڈرا شہر کے ہرنی علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Shyamji Varma Birth Anniversary وزیراعظم مودی نے شیام جی ورما کو خراج عقیدت پیش کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.