ETV Bharat / bharat

PM Modi Slams Congress وزیراعظم مودی نے وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کرنے کے بعد کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سال 2014 میں ان کی حکومت آنے کے بعد ریلوے کو جدید بنانے کے لیے ایک قرارداد لائی گئی تھی اور آج 11 ریاستوں میں 10 فیصد برقی کاری کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 8:29 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہندوستان کی قابلیت، ہنر اور خود اعتمادی کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے ووٹ بینک کی سیاست پر توجہ مرکوز کی جبکہ ان کی حکومت نے ہم وطنوں کے اطمینان پر توجہ دی۔ وزیر اعظم مودی نے رانی کملا پتی اسٹیشن پر ایک تقریب میں بھوپال سے دہلی کے حضرت نظام الدین اسٹیشن تک وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر ریلوے اشونی وشنو بھی موجود تھے۔ بھوپال کے کشا بھاؤ ٹھاکرے ہال میں آرمی کمانڈروں کی کانفرنس میں شرکت کے بعد مودی رانی کملا پتی اسٹیشن پہنچے اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں سوار اسکولی بچوں سے بات چیت کی۔

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہندوستان کے بڑھتے ہوئے جوش اور ملک کی مہارت، طاقت اور اعتماد کی علامت ہے۔ یہ ٹرین مدھیہ پردیش میں سیاحت اور روزگار اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 21ویں صدی کا ہندوستان نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ پہلے کی حکومتیں ووٹ بینک کی سیاست کرنے میں مصروف تھیں، جب کہ ان کی حکومت اہل وطن کے اطمینان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پہلے کی حکومتیں ملک کے ایک ہی خاندان کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے پر زور دیتی تھیں اور ملک کے عام لوگوں کے خاندانوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے عام خاندانوں کے لئے ریل سفر کا پسندیدہ ذریعہ ہے۔ لیکن یہی وجہ ہے کہ آزادی کے بعد انگریزوں سے ملنے والی ریلوے کو جدید نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں ان کی حکومت کے آنے کے بعد ریلوے کو جدید بنانے کے لیے ایک قرارداد لائی گئی تھی اور آج 11 ریاستوں میں 10 فیصد برقی کاری کی گئی ہے۔ حادثات میں جان و مال کا نقصان ماضی بن چکا ہے۔ ریلوے کے لیے بے مثال بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے لئے 13000 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔ ون اسٹیشن ون پروڈکٹ اسکیم کے ذریعے لاکھوں غریب کاریگروں اور بنکروں کی مصنوعات کو ملک گیر مارکیٹ حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bhopal-Delhi Vande Bharat Expre وزیر اعظم مودی نے بھوپال نئی دہلی وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.