ETV Bharat / bharat

Modi Congratulates Anwar Ibrahim پی ایم مودی نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی - ملائیشیا کے وزیراعظم کو مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا کے انورابراہیم کو ملک کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ انور ابراہیم نے آج ملائیشیا کے دسویں وزیراعظم کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ Modi congratulates Anwar Ibrahim

PM Modi congratulates Anwar Ibrahim on becoming Malaysia's new PM
پی ایم مودی نے انور ابراہیم کو ملائیشیا کا نیا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 10:45 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملائیشیا کے انور ابراہیم کو ملک کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت ملائیشیا نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوطی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہیں۔ Modi congratulates Anwar Ibrahim

PM Modi congratulates Anwar Ibrahim
وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹ

واضح رہے کہ انور ابراہیم نے آج ملائیشیا کے دسویں وزیراعظم کے طور پر کوالالمپور کے محل میں شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ روز قبل ہونے والے ملائیشیا کے عام انتخابات میں کسی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہو پائی تھی۔ انتخابات میں انور ابراہیم کے اتحاد کو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین کے اتحاد کو 73 نشستوں پر کامیابی ملی اور وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 30 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ملائیشیا میں حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔

دونوں بڑی پارٹیوں کی جانب سے حکومت سازی کے لیے کوئی پیش رفت نہ کر پانے کے بعد، بادشاہ نے انور اور محی الدین کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے نو منتخب اراکین سے نئی حکومت کی قیادت کے لیے۔ اور پھر جمعرات کو شاہی خاندانوں کے اجلاس کے بعد، انور ابراہیم کو وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا گیا کیونکہ بادشاہ کو یقین تھا کہ انہیں ملائیشیا کے 222 ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.