ETV Bharat / bharat

PM Modi Holds High-Level Meet On Covid کووڈ کے بڑھتے کیسز پر وزیر اعظم مودی نے صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا

ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، وزیر اعظم نریندر مودی نے موجودہ صورتحال اور صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ PM Modi Holds High-Level Meet On Covid

PM Modi Holds High-Level Meet On Covid
کووڈ کے بڑھتے کیسز پر وزیر اعظم مودی نے صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 7:40 PM IST

Updated : Mar 22, 2023, 10:53 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان صورتحال اور صحت عامہ کی تیاریوں پر جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی، حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بھارت میں کورونا وائرس کے 1,134 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جب کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7,026 ہو گئی ہے۔

بتادیں کہ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے کورونا وائرس کے 1,134 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جب کہ فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7,026 ہو گئی ہے۔ صبح آٹھ بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن سے پانچ لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,813 ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار میں، کیرالہ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات اور مہاراشٹر میں ایک ایک موت ریکارڈ کی گئی، جب کہ پہلے کیرالہ میں ہونے والی اموات کو کووڈ-19 سے ہونے کی تصدیق ہونے پر متعلقہ اعداد و شمار میں شامل کیا گیا تھا۔ اسی وقت روزانہ انفیکشن کی شرح 1.09 فیصد اور ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.98 فیصد تھی۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر، کیرالہ، گجرات، کرناٹک، تمل ناڈو اور دہلی میں ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ Omicrom ویریئنٹ کا XBB.1.16 کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز میں اس اچانک اضافے کے لیے ذمہ دار ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ جاپان میں پائے جانے والے کیس میں ایک نئی قسم کا پتہ چلا ہے۔ اسی لیے مرکزی حکومت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نگرانی کو ٹھیک کریں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 22, 2023, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.