مودی 2.0 حکومت کی کابینہ میں 7 اپریل کو توسیع کی گئی تھی۔ اس دوران صدر رام ناتھ کووند نے 43 وزرا کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا جس کے بعد موجودہ حکومت میں وزیر اعظم سمیت کل 78 وزراء ہیں۔ جن میں سے 11 یعنی 14فیصد خواتین وزیر ہیں۔
اے ڈی آر یعنی ایسوسی ایشن برائے ڈیموکریٹک ریفارمز کے مطابق مرکزی حکومت کے (42٪) 33 وزراء پر مجرمانہ کیسز ہیں اور (31٪) 24 وزرا پر سنگین مجرمانہ کیسز درج ہیں۔ سنگین مقدمات میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے مقدمات شامل ہیں۔
وہیں مرکزی حکومت میں (90٪) یعنی 70 وزراء کروڑ پتی ہیں۔ وزراء کی تعلیمی لیاقت کے بارے میں بات کریں تو (15٪) یعنی 12 وزراء کی تعلیمی قابلیت 8 سے 12 ویں کے درمیان ہے جبکہ (82٪) 64 وزراء گریجوئیٹ یا اس سے زیادہ ہے۔
عمر کے اعتبار سے (28٪) یعنی 22 وزراء کی عمر 31 سے 50 سال کے درمیان ہے۔ (72٪) 56 وزراء کی عمر 51 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
واضح رہے کہ یہ معلومات ان تمام رہنماؤں کی طرف سے انتخابات کے دوران دیئے گئے حلف ناموں کی بنیاد پر جمع کی گئی ہے۔
مودی حکومت کے سب سے زیادہ داغدار وزیر:
نام | ریاست | انتخابی نشست | پارٹی | کل کیسز | سنگین آئی پی سی | دیگر آئی پی سی |
جان بارلا | مغربی بنگال | علی پور دوار | بی جے پی | 09 | 24 | 38 |
نیشیتھ پرمانک | مغربی بنگال | کوچ بہار | بی جے پی | 11 | 21 | 23 |
پنکج چودھری | اترپردیش | مہاراج گنج | بی جے پی | 05 | 06 | 09 |
وی مرلی دھرن | مہاراشٹر | رکن پارلیمنٹ | بی جے پی | 07 | 03 | 42 |
اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت میں کل 42 فیصد وزیر یعنی 33 وزراء پر مجرمانہ کیس درج ہیں۔ ان میں سے 4 سب سے زیادہ داغدار وزراء بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں۔
سب سے زیادہ داغدار وزیر مغربی بنگال کے کوچ بہار سے رکن پارلیمنٹ نشیتھ پرمانک ہیں، جن کے خلاف کل 11 مقدمات درج ہیں۔جس پر قتل کا مقدمہ (آئی پی سی سیکشن 302) درج ہے
تاہم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مغربی بنگال کے علی پور دوار کے رکن پارلیمنٹ جان باریا ہیں جن کے خلاف کل 9 مقدمات درج ہیں۔ جبکہ تیسرے نمبر پر اترپردیش کے پنکج چودھری اور مہاراشٹر سے راجیہ سبھا ممبر وی مرلیدھرن ہے۔
مودی 2.0 کے تعلیم یافتہ وزیر:
تعلیمی اہلیت | وزراء کی تعداد |
آٹھویں پاس | 2 |
دسویں پاس | 3 |
12ویں پاس | 7 |
بی اے پاس | 17 |
پوسٹ گریجویٹ | 21 |
گریجویٹ پروفیشنل | 17 |
پی ایچ ڈی | 9 |
ڈپلومہ | 2 |
مرکزی حکومت کے (15٪) یعنی 12 وزراء کی تعلیمی قابلیت 8 سے 12 ویں کے درمیان ہے جبکہ (82٪) 64 وزراء گریجوئیٹ یا اس سے زیادہ ہے۔
2 وزراء کے پاس ڈپلوما بھی ہیں جبکہ 9 وزیر کے پاس ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی ہے۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے دو اراکین پارلیمنٹ جان بارلا اور نشیتھ پرمانک کے پاس سب سے کم آٹھویں پاس کی تعلیمی قابلیت ہے۔
وزیر خارجہ ایس جیشنکر ، راجیو چندریشیکھر ، سنجیو بالیان سمیت 9 وزراء ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے سرفراز ہیں۔
مودی 2.0 کے سب سے امیر وزیر:
نام | ریاست | پارٹی | کل املاک |
جیوتی رادتیہ سندھیا | مدھیہ پردیش | بی جے پی | 379 کروڑ + |
پیوش گوئل | مہاراشٹر | بی جے پی | 95 کروڑ + |
نارائن رانے | مہاراشٹر | بی جے پی | 87 کروڑ + |
روجیو چندر شیکھر | کرناٹک | بی جے پی | 64 کروڑ + |
مرکزی حکومت میں 90٪ وزراء کروڑ پتی ہیں۔ وزراء کے اوسطا اثاثے 16.24 کروڑ روپے ہیں۔ مودی سرکار کے سب سے امیر وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا ہیں جو کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔
بی جے پی نے پہلے انہیں راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیا اور اب مودی حکومت میں شہری ہوا بازی کے وزیر کی ذمہ داری سونپی ہے۔ سندھیا کے کل اثاثے 379 کروڑ سے زیادہ ہیں۔
دوسرے نمبر پر پیوش گوئل ، تیسرے نمبر پر نارائن رنے اور چوتھے نمبر پر راجیو چندر شیکھر ہیں۔
مودی 2.0 کے کم سے کم اثاثوں والے وزیر:
فہرست | نام | ریاست | انتخابی نشست | پارٹی | کل املاک |
1. | پرتیما بھونک | تریپورہ | تریپورہ ویسٹ | بی جے پی | 6,42,398 |
2. | جان بارلا | مغربی بنگال | علی پور دوار | بی جے پی | 14,18,730 |
3. | کیلاش چودھری | راجستھان | باڑمیڑ | بی جے پی | 24,02,250 |
4. | بشویشور ٹوڈو | اڈیشہ | مئیوربھنج | بی جے پی | 27,42,000 |
5. | وی مرلیدھرن | مہاراشٹر | راجیہ سبھا ممبر | بی جے پی | 27,71,646 |
6. | رامیشور تیلی | آسام | ڈبروگڑھ | بی جے پی | 43,70,067 |
7. | شانتنو ٹھاکر | مغربی بنگال | بنگاؤں | بی جے پی | 52,65,388 |
8. | نیشیتھ پرمانک | مغربی بنگال | کوچ بہار | بی جے پی | 96,29,810 |
سب سے کم اثاثوں والے وزیر کی فہرست میں 8 وزراء کے نام شامل ہیں۔ جنہوں نے اپنے کل اثاثوں کو 1 کروڑ سے کم بیان کیا ہے۔ تریپورہ ویسٹ کی رکن پارلیمنٹ پرتیما بھومک کے پاس سب سے کم اثاثے ہیں، اس کے کل اثاثوں کی مالیت 6،42،398 ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر جان برلا اور تیسرے نمبر پر کیلاش چودھری ہیں
ویسے کم اثاثوں والے وزراء کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر مغربی بنگال کے کوچ بہار سے رکن پارلیمنٹ نشیتھ پرمانک ہیں جن کا کل اثاثہ 96 لاکھ سے زیادہ ہے۔
مودی حکومت کا سب سے کم عمر وزیر کون ہے؟
عمر | وزراء کی تعداد |
31-40 | 04 |
41-50 | 18 |
51-60 | 29 |
61-70 | 27 |
مودی سرکار کے وزراء کی عمر کے بارے میں بات کریں تو صرف 4 وزراء کی عمر 31 سال سے 40 سال کے درمیان ہے۔ جبکہ (28٪) یعنی 18 وزراء کی عمر 41 سے 50 سال کے درمیان ہے اور (72٪) 56 وزراء کی عمریں 51 اور 70 سال کے درمیان ہیں۔
مغربی بنگال کے کوچ بہار سے رکن پارلیمنٹ نشیتھ پرمانک سب سے کم عمر وزیر ہیں۔ 35 سالہ نشیتھ پرمانک کو وزیر مملکت برائے داخلہ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔
اس فہرست میں بنگال کی بنگاؤں نشست سے ممبر پارلیمنٹ شانتانو ٹھاکر (38 سال)، یوپی کے مرزا پور سے رکن پارلیمنٹ، انوپریہ پٹیل (40 سال)، مہاراشٹرا کے ڈنڈوری لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ بھارتی پروین پوار (42 سال)، ہماچل کے ہمیر پور سے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر (46 سال) کے نام بھی شامل ہے۔