ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls 2023 وزیر اعظم مودی کے بنگلور روڈ شو کا شیڈول تبدیل کیا گيا

author img

By

Published : May 5, 2023, 4:01 PM IST

کرناٹک میں 7 مئی کو نیٹ (NEET) کا امتحان ہے اور اسی دن وزیر اعظم نریندر مودی کا روڈ شو ہونا ہے۔ جس کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کے شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلور: ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پھرسے شہر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے روڈ شو کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ شہر میں اتوار کے روز دوپہر 2 بجے سے ہونے والے قومی اہلیت مع داخلہ امتحان (NEET) کے امتحانات کے پیش نظر اس دن منعقد ہونے والے 26 کلومیٹر طویل روڈ شو کا شیڈول تبدیل کر کے ہفتہ کے روز کر دیا گیا ہے۔بی جے پی ایم پی شوبھا کرندلاجے نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، 'ہم نے وزیر اعظم کو 7 مئی کو امتحانات کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، وہ طلبہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہيں ۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ روڈ شو کی وجہ سے کسی طلباء کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 10 کلومیٹر کا روڈ شو جو 6 مئی کے لیے طے تھا ہو اب 7 مئی کو ہوگا۔ اور 6 مئی کو تقریباً 26 کلومیٹر کا روڈ شو ہو گا۔ ہم نے اتوار کے روز ایک چھوٹا روڈ شو رکھا ہے کیونکہ یہ جلد ختم ہوسکتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز روڈ شو صبح 10 بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک اور اتوار کے روز صبح 10 بجے سے 11.30 بجے تک ہوگا۔ کرندلاجے نے کہا کہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ طلبہ وطالبات کو ان کے امتحان کا ایڈمٹ کارڈ دکھانے پر ان کے متعلقہ امتحانی مراکز پر چھوڑ دیں۔ وزیر اعظم مودی کا روڈ شو بنگلور ساؤتھ، بومنہلی، جیا نگر، پدمنابھا نگر، بساوانا گوڈی، چک پیٹ، چامراجپیٹ، گاندھی نگر، مہالکشمی ، وجئے نگر، گووندراج نگر، راجا جی نگر اور ملیشورم اسمبلی حلقوں سے گزرے گا۔مہادیو پورہ، کے آر پورم، سی وی رمن نگر، شیواجی نگر اور شانتی نگر حلقوں میں اتوار کے روز روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls 2023 وزیراعظم مودی کی کانگریس پر سخت تنقید

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.