وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ امریکی دورے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ ان کے پہنچنے پر ان کا استقبال امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے واشنگٹن ڈی سی میں جوائنٹ بیس اینڈریوز میں کیا۔ ان کے علاوہ امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو بشمول بریگیڈیئر انوپ سنگھل، ایئر کموڈور انجن بھدرا اور نیول اتاشے کوموڈور نربھیا باپنا نے بھی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
بھارتی رہنما کے استقبال کے لیے بھارتی کمیونٹی کے سو سے زائد افراد ائیرپورٹ پر جمع ہوئے۔ جیسے ہی پی ایم مودی کا طیارہ واشنگٹن میں اترا، بھارتی کمیونٹی نے پرجوش استقبال کیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
بارش کے باوجود بیرون ملک مقیم بھارتی، پی ایم مودی کی آمد کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور ان سے مصافحہ کیا اور سلام کیا۔
اپنے دورے کے دوران وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے اور ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم نے حال ہی میں شامل کیے گئے کسٹم بلٹ بوئنگ 777 طیارے سے امریکہ گئے ہیں۔
بائیڈن 24 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں پی ایم مودی کی میزبانی کریں گے۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو بائیڈن کے بطور امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ذاتی ملاقات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوبل کووڈ 19 سمیٹ میں وزیر اعظم مودی کا خطاب، 20 کروڑ سے زیادہ بھارتیوں کو لگی ویکسین
قابل ذکر بات ہے کہ کووڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے۔
کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا دورہ امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کا موقع ہوگا۔