ETV Bharat / bharat

G7 Summit وزیراعظم مودی جی 7 کانفرنس کی دعوت پر جاپان پہنچے - وزیر اعظم مودی جی 7 کانفرنس کی دعوت پر جاپان پہنچے

وزیر اعظم مودی نے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے کے لئے صبح روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں کہا کہ وہ جی7 ممالک کے ساتھ عالمی چیلنجوں کے حل پر بات چیت کے منتظر ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 19, 2023, 7:43 PM IST

ہیروشیما (جاپان): وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 گروپ ممالک کے سرکردہ رہنماؤں کے اجلاس کی کارروائی میں شرکت کے لیے میزبان جاپان کی دعوت پر جمعہ کو ہیروشیما شہر پہنچے، ہوائی اڈے پر میزبان ملک کے حکام نے مودی کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے ایئرپورٹ پر بچھائے گئے ریڈ کارپیٹ پر اپنے استقبال کی کچھ تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا، 'جی7 چوٹی کانفرنس کی کارروائی میں شرکت کے لیے ہیروشیما پہنچ گیا ہوں۔ (میں یہاں ) مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کروں گا۔

وزیر اعظم مودی نے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے کے لئے صبح روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں کہا کہ وہ جی7 ممالک کے ساتھ عالمی چیلنجوں کے حل پر بات چیت کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم مودی جی 7 چوٹی کانفرنس کے سلسلے میں 19-21 مئی تک ہیروشیما میں ہوں گے اور وہاں سے وہ 21 مئی کو ہی دو دن کے لیے پاپوا نیو گنی جائیں گے۔ وزیر اعظم مودی وہاں سے آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔آسٹریلیا میں دو طرفہ میٹنگوں کے علاوہ، وزیر اعظم مودی وہاں کواڈ سمٹ میں بھی شرکت کرنے والے تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ آسٹریلیا کا پروگرام اچانک ملتوی کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب وہاں کواڈ کانفرنس کا پروگرام بھی نہیں ہو گا۔

جاپان سمیت کواڈ کے چاروں رکن ممالک کے رہنما اب ہیروشیما میں ہی کواڈ سے متعلق تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔اپنے سرکاری بیان میں، وزیر اعظم مودی نے کہا، 'میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر جاپان کی صدارت میں ہورہی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے ہیروشیما، جاپان کے لئے روانہ ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہند-جاپان چوٹی کانفرنس کے لئے ہندوستان کے حالیہ دورہ کے بعد کشیدہ سے دوبارہ ملاقات کرنا خوشی کی بات ہوگی۔ اس جی7 چوٹی کانفرنس میں میری موجودگی خاص طور پر معنی خیز ہے کیونکہ اس سال جی 20 کی صدارت ہندوستان کے پاس ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جی7 ممالک اور دیگر مدعو شراکت داروں کے ساتھ دنیا کو درپیش چیلنجز اور ان سے اجتماعی طور پر نمٹنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہیروشیما جی 7 سمٹ میں شرکت کرنے والے کچھ رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: G7 Leaders جی7 ممالک کے ساتھ عالمی چیلنجوں پر بات چیت کے منتظر: وزیراعظم مودی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.