ETV Bharat / bharat

PM Modi and Nepal PM Talks ہند نیپال وزرائے اعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات کو بلندیوں پر لے جانے کا عزم - بھارت اور نیپال

وزیراعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی دو طرفہ میٹنگ میں ہند-نیپال تعلقات کو بلندیوں پر لے جانے کے لیے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سات معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

PM Modi and Nepal PM Pushpa Dahal hold bilateral talks at Hyderabad House
ہند نیپال وزرائے اعظم کی ملاقات
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 3:17 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم پشپا دہل 'پرچنڈ' نے جمعرات کو حیدرآباد ہاؤس میں دو طرفہ بات چیت کی۔ اس دوران بھارت اور نیپال نے اپنے صدیوں پرانے منفرد قریبی تعلقات میں تعاون کے سفر کو بلندیوں پر لے جانے اور ریل، ہوائی، پانی اور سڑک کے رابطوں کو مضبوط بنانے اور پٹرولیم پائپ لائنوں، بجلی کی ترسیل کی لائنوں کو وسعت دینے کے عزم کے ساتھ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سات معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ دو طرفہ بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

وزیراعظم مودی نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ مجھے یاد ہے 9 سال قبل 2014 میں عہدہ سنبھالنے کے 3 ماہ کے اندر میں نے نیپال کا پہلا دورہ کیا تھا۔ اس وقت میں نے ہند-نیپال تعلقات کے لیے 'ایچ آئی ٹی' (ہائی ویز، آئی ویز، ٹرانس ویز) فارمولہ پیش کیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ ہم بھارت اور نیپال کے درمیان ایسے تعلقات قائم کریں گے کہ ہماری سرحدیں رکاوٹ نہ بنیں۔ آج وزیر اعظم پرچنڈ جی اور میں نے مستقبل میں ہماری شراکت داری کو 'سپر ہٹ' بنانے کے لیے بہت سے اہم فیصلے کئے ہیں۔ آج راہداری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس میں نئے ریل راستوں کے ساتھ ساتھ نیپال کے لوگوں کے لیے بھارت کے اندرون ملک آبی راستوں کی سہولت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

PM Modi and Nepal PM Pushpa Dahal hold bilateral talks at Hyderabad House
ہند نیپال وزرائے اعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات کو بلندیوں پر لے جانے کا عزم

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور نیپال کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے بہت پرانے اور مضبوط ہیں۔ اس خوبصورت لنک کو مزید مضبوط کرنے کے لیے وزیر اعظم پرچنڈ جی اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ رامائن سرکٹ سے متعلق پروجیکٹوں کو تیز کیا جائے۔ مودی نے نیپال میں نینو فرٹیلائزر فیکٹری کے لیے کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم اپنے تعلقات کو ہمالیہ کی بلندی پر لے جانے کے لیے کام کرتے رہیں گے اور اسی جذبے سے ہم تمام مسائل کو حل کریں گے، چاہے وہ سرحد ہو یا کوئی اور مسئلہ، سب حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے پہلے دن میں، نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے نئی دہلی کے راج گھاٹ پر پھولوں کی چادر چڑھا کر مہاتما گاندھی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ دہل جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں عہدہ سنبھالا تھا، 31 مئی سے 3 جون تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ ان کا بھارت کا چوتھا دورہ ہے۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل 'پرچنڈ' بدھ کو نئی دہلی پہنچے جہاں پر مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے بدھ کو ہی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی۔ سرکاری مصروفیات کے علاوہ وہ اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر اجین اور اندور بھی جائیں گے۔ اپنے دورے کے دوران نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارت میں نیپال کے سفیر شنکر پی شرما نے بدھ کے روز پشپا کمل دہل کے بھارت کے دورے کو خیر سگالی کا دورہ قرار دیا اور مزید کہا کہ یہ نیپال اور بھارت کے تعلقات کو مزید اونچائی پر لے جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.