ETV Bharat / bharat

Karnataka Assembly Polls وزیراعظم مودی نے پارٹی کارکان سے خطاب کرتے ہوئے بتایا الیکشن جیتنے کا فارمولہ

کرناٹک میں کارکنان سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے وہاں وہ کوشش کرتے ہیں کہ مرکزی حکومت کی کوئی بھی اسکیم کامیاب نہ ہو۔ کچھ لوگ اس اسکیم میں بالکل شامل نہیں ہوتے ہیں اور کچھ ریاستیں اسکیم کا نام بدل دیتی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 5:55 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک بی جے پی کارکنان سے خطاب کیا۔ اپنے آن لائن خطاب میں انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ لوگوں کو بوتھ تک لانے اور حکومت کے کاموں کے بارے میں بتانے کے لئے دل سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں جمہوریت کا میلہ چل رہا ہے۔ بی جے پی نے ہمیشہ انتخابات کو جمہوریت کے تہوار کی طرح منایا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جمہوریت کے فارمولے سمجھانے والے بھگوان بسویشور کی سر زمین سے کرناٹک کی شاندار روایت کے نمائندے اور حب الوطنی سے بھرپور بی جے پی کارکن ہونے کا دوہرا فخر ہے۔

انہوں نے کارکنان کو جیت کا فارمولہ بتاتے ہوئے کہا کہ بوتھ کی جیت اس وقت شروع ہوتی ہے جب کارکن بوتھ سے جڑے خاندانوں کو جیتتا ہے، ان کا دل جیتتا ہے۔ کرناٹک کے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایک نظم و ضبط کارکن ہونے کے ناطے میں آپ تمام کارکنان اور عوام سے ملنے بھی آ رہا ہوں۔ ریاست میں انتخابی مہم چلانے والے بی جے پی لیڈر بتاتے ہیں کہ انتخابی مہم کے دوران انہیں عوام سے کتنا پیار ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کے تئیں لوگوں کا اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔

کارکنان سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں پہلا ایمس 1956 میں شروع ہوا تھا اور کانگریس نے اس کا بہت کریڈٹ لیا، لیکن جب دوسرا ایمس شروع ہوا تو کانگریس نے اس پر کچھ نہیں کہا۔ یو پی اے حکومت میں کسی طرح 2014 تل ایمس کی تعداد 7 ہوئی۔ 60 سال میں 7 ایمس بنائے گئے لیکن 9 سالوں میں ہم نے ملک میں ایمس کی تعداد بڑھا کر 20 کردی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بدعنوانی کو ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی ہے کیونکہ وہ خود بدعنوانی کا سب سے بڑا ذریعہ رہی ہے۔ سال 2014 کے بعد پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ کتنی تیزی سے آگے بڑھی ہے۔ جن دھن، آدھار اور موبائل کے ترشول نے بدعنوانی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Election انتخابی مہم کے دوران امت شاہ دھمکی دے رہے ہیں، کانگریس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.