ETV Bharat / bharat

PM Modi On MP Education مدھیہ پردیش نے اشتہارات پر پیسہ لٹائے بغیر تعلیم کے شعبہ میں اونچی چھلانگ لگائی، مودی - ایم پی کی تعلیم کے شعبہ میں اونچی چھلانگ

اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے بغیر شور مچائے اور اشتہارات پر ایک پیسہ خرچ کیے بغیر تعلیم کے شعبہ میں بہت اونچی چھلانگ لگائی ہے۔

مدھیہ پردیش نے اشتہارات پر پیسہ لٹائے بغیر تعلیم کے شعبہ میں اونچی چھلانگ لگائی، مودی

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 3:49 PM IST

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے کسی کا نام لیے بغیر آج کچھ ریاستوں کی حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش نے بغیر شور مچائے اور اشتہارات پر ایک پیسہ خرچ کیے بغیر تعلیم کے شعبہ میں بہت اونچی چھلانگ لگائی ہے ایسی کامیابی کے لیے تعلیم کے لیے لگن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ مودی نے یہاں نئے بھرتی کئے گئے اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے ورچوئل طور پر خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ مدھیہ پردیش کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ریاست نے ’نیشنل اچیومنٹ سروے‘میں تعلیم کے معیار کے شعبے میں سترہویں مقام سے پانچویں نمبر پر جگہ بنائی گئی ہے۔ ریاست نے یہ بڑی کامیابی بغیر شور مچائے اور اشتہارات پر پیسہ خرچ کیے بغیر حاصل کی ہے۔ خاموشی سے ایسے کام کرنے کے لیے تعلیم کے تئیں لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس تربیتی پروگرام سے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت اندر سنگھ پرمار نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: MP Education Department ہندی اور انگش میڈیم کے طلبا کو اردو مضمون کی تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار

وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اس 'مون سادھنا' کے لیے ریاست کے طلباء، اساتذہ اورحکومت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 22 ہزار 400 سے زیادہ اساتذہ کے عہدوں پر تقرریاں ہوئی ہیں۔ کل نئی بھرتیوں میں سے نصف کا تقرر قبائلی علاقوں میں کیا جائے گا، جس کاسب سے زیادہ فائدہ دیہی علاقوں کے بچوں کو ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.