ETV Bharat / bharat

PM launches Rozgar Mela ملک میں سات آٹھ برسوں میں کام کا کلچر بدلا ہے، وزیر اعظم مودی - وزیراعظم نے روزگار میلے کا آغاز کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت کے دور میں کی گئی سخت محنت سے ملک میں کام کے کلچر میں تبدیلی آئی ہے اور مرکزی محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آٹھ دس سال پہلے کے وہ حالات بھی دیکھے ہیں جب چھوٹی سی سرکاری نوکری میں بھی کئی کئی مہینے لگ جاتے تھے۔ سرکاری فائل پرایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل تک پہنچتے پہنچتے دھول جم جاتی تھی لیکن اب ملک کے حالات بدل رہے ہیں، ملک میں کام کا کلچر بدل رہا ہے۔PM launches Rozgar Mela

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 6:34 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت کے دور میں کی گئی سخت محنت سے ملک میں کام کے کلچر میں تبدیلی آئی ہے اور مرکزی محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہواہے۔PM launches Rozgar Mela

مودی نے کہا کہ ان کی حکومت گزشتہ آٹھ سال سے روزگار اور خود روزگار میں اضافہ کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور پچھلے آٹھ سال میں لاکھوں نوجوانوں کو تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم آج حکومت کی جانب سے منعقدہ روزگار میلے کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پرمرکز کے مختلف محکموں اورمختلف عہدوں پر منتخب ہونے والے 75000 امیدواروں کو تقرری نامےدیے گئے۔

مودی نے تقرری کے عمل کو تیز کرنے کے بارے میں کہا، کچھ ہی مہینوں میں لاکھوں بھرتیوں سے متعلق عمل کو مکمل کرنا، تقرری نامے دینا، یہ خود ظاہر کرتا ہے کہ پچھلے سات آٹھ برسوں میں سرکاری نظام میں کتنی بڑی تبدیلی لائی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ہم نے آٹھ دس سال پہلے کے وہ حالات بھی دیکھے ہیں جب چھوٹی سی سرکاری نوکری میں بھی کئی کئی مہینے لگ جاتے تھے۔ سرکاری فائل پرایک ٹیبل سے دوسرے ٹیبل تک پہنچتے پہنچتے دھول جم جاتی تھی لیکن اب ملک کے حالات بدل رہے ہیں، ملک میں کام کا کلچر بدل رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، 'آج اگر مرکزی حکومت کے محکموں میں اتنی جلد بازی، کام میں اتنی بہتری آئی ہے، تو اس کے پیچھے سات آٹھ سال کی سخت محنت ہے، کرم یوگیوں کا عظیم عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Unique Style ہماچل کا مقامی لباس پی ایم مودی کی انتخابی تشہیر کا حصہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.