ETV Bharat / bharat

PM Modi On Rajpath غلامی کی علامت راج پتھ تاریخ بن گیا، مودی

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 10:46 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے راج پتھ کی روح اور ساخت کو غلامی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلامی کی علامت کنگس وے یعنی راج پتھ آج سے تاریخ کی بات ہوگئی ہے، ہمیشہ کے لیے مٹ گیا ہے اور کرتویہ پتھ کی صورت میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ Prime Minister Narendra Modi On Rajpath

PM Modi On Rajpath
غلامی کی علامت راج پتھ تاریخ بن گیا، مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سنٹرل وسٹا ایونیو کا افتتاح کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو میں ملک کو ایک نئی تحریک، نئی توانائی ملی ہے۔ آج ہم ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آنے والے کل کی تصویر میں نئے رنگ بھر رہے ہیں۔ آج جو ہرطرف یہ نئی چمک نظر آرہی ہے، وہ نئے ہندوستان کے اعتماد کی چمک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کی علامت کنگز وے یعنی راج پتھ آج سے تاریخ کی بات ہوگیاہے، ہمیشہ کے لیے مٹ گیا ہے۔ آج کرتویہ پتھ کی صورت میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کو آزادی کے اس امرت میں غلامی کی ایک اور شناخت سے آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔Rajpath Now Consigned to History

یہ بھی پڑھیں: Rajpath Renamed Kartavya Path راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھا گیا

انہوں نے کہا کہ آج انڈیا گیٹ کے قریب ہمارے قومی ہیرو نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ایک بہت بڑا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔ غلامی کے وقت یہاں برطانوی راج کے نمائندے کا مجسمہ تھا۔ آج ملک نے اسی مقام پر نیتا جی کے مجسمہ نصب کرکے جدید، مضبوط ہندوستان کی پران پرتیشٹھا بھی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھاش چندر بوس ایسے عظیم انسان تھے جو مقام اور وسائل کے چیلنج سے بالاتر تھے۔ ان کی قبولیت ایسی تھی کہ ساری دنیا انہیں لیڈر مانتی تھی۔ اس میں ہمت اور خودداری تھی۔ ان کے پاس خیالات تھے، ان کے پاس تصورات تھے۔ ان میں قائدانہ صلاحیت تھی، پالیسیاں تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہمارا ہندوستان آزادی کے بعد سبھاش بابو کے راستے پر چلتا تو آج ملک کتنی بلندیوں پر ہوتا، لیکن بدقسمتی سے آزادی کے بعد ہمارے اس عظیم ہیرو کو بھلا دیا گیا۔ ان کے نظریات حتیٰ کہ ان سے جڑی علامتوں کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔PM Modi On Rajpath

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.